افغانستان کی خواتین فٹبال ٹیم اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئی

افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم اپنے اہل خانہ سمیت طورخم سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچ گئیں ہیں ۔بارڈر پر ٹیم کا استقبال پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نمائندے نے کیا۔

یہ خواتین فٹبالز انسانی بنیادوں پر ہنگامی طور پر ویزے جاری ہونے کے بعد پاکستان آئیں ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے انہیں طالبان کے قبضے کے بعد اپنے ملک سے انخلا کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔قومی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کرنے والی ان فٹبالرز کو کھیل سے وابستگی کی وجہ سے طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

Image Source: Twitter

ٹیم کو ابتدائی طور پر قطر روانہ ہونا تھا جہاں افغان مہاجرین کو 2022 میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی ایک سہولت گاہ میں ٹھہرایا گیا ہے لیکن 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر دھماکے کے بعد خواتین فٹبالرز پھنس گئی تھیں۔

تاہم ، آسٹریلیا کی حکومت کے انتظام کے بعد افغان فٹبال ٹیم کی بیشتر کھلاڑی اگست کے آخری ہفتے میں روانہ ہوگئی تھیں لیکن جونیئر ٹیم کی کھلاڑی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات نہ ہونے کے باعث ملک نہیں چھوڑ پائی تھیں، اس کے بعد سے وہ طالبان سے بچنے کے لیے چھپ رہی ہیں۔

Image Source: 24 France

پاکستان آنے والی ان افغان خواتین کی ٹیم 115 افراد پر مشتمل ہے، جن میں 32 کھلاڑیوں کے علاوہ کوچز اور اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو پاکستان لانے کا انتظام برطانوی غیر سرکاری تنظیم فٹبال فار پیس نے حکومت اور اشفاق حسین شاہ کی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے تعاون سے کیا گیا ہے اشفاق حسین شاہ کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیفا کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو دوحہ کے دورے کے دوران افغان مہاجرین سے ملے تھے لیکن فٹبال کی عالمی تنظیم کو افغانستان میں پھنسی خواتین فٹبالرز کے لیے کوئی اقدام نہ اٹھانے پر تنقید کا سامنا تھا۔ جبکہ برطانوی اخبار ‘انڈیپنڈنٹ’ نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ اگر فیفا، حکومت سے درخواست کرے تو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔

اس حوالے سے فٹبال فار پیس کے پاکستان کے سفیر سردار نوید حیدر خان نے ڈان کو بتایا کہ ہم نے ان کوششوں کا آغاز چند ہفتے قبل کیا تھا اور ہم حکومت اور پی ایف ایف کے صدر اشفاق حسین شاہ اور نائب صدر عامر ڈوگر کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں: ملک چھوڑنے کی کوشش، دو افغان شہری ہوائی جہاز سے گر کر ہلاک

اشفاق حسین شاہ نے ڈان کو بتایا کہ ہم انسانیت کے حامی ہے، جب ہمیں معاملے کا علم ہوا تو ہم نے فوری ردعمل دیا اور انہیں جلد از جلد پاکستان پہنچنے میں مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اس عمل میں فیفا کا کوئی کردار نہیں رہا اور پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن نے ڈان کو بتایا کہ فٹبال کی عالمی تنظیم کو معاملے کا کوئی علم نہیں ہے۔

یہ افغان خواتین فٹبالرز پشاور سے لاہور جائیں گی جہاں انہیں پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز میں ٹھہرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجشیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

دوسری جانب ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان خواتین فٹبالرز کی ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ افغان خواتین کھلاڑیوں کے پاس افغان پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد خواتین پر مختلف پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، یونیورسٹی کی طالبات کو نقاب اور پردہ کرنے کے احکامات بھی صادر کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی طالبان کے ایک نمائندے نے آسٹریلوی براڈکاسٹر ایس بی ایس کو کہا کہ ان کے خیال میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے کیونکہ یہ اسلام کے خلاف ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago