شوہر پر فخر ہے،علاج کیلئے عمر شریف کو امریکا لانے کیلئے کوشاں ہیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب، کنگ آف کامیڈی عمر شریف امریکا لانے اور یہاں علاج معالجے کی سہولتیں دینے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ان کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ وہ دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں لیکن مسلسل علاج کے باوجود ان کی حالت نازک ہے۔ جواد عمر نے بتایا کہ اگر عمر شریف کو امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کرنی پڑے گی، انہوں نے مداحوں سے عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی۔

Image Source: Twitter

کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہوں نے حالت بگڑنے پر وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔ جس کے بعد وفاقی حکومت نے علیل اداکار کو امریکا لے جانے کے لیے انتظامات کرنا شروع کردئیے اور اداکار کے لئے ائیر ایمبولنس کا بندوبست کردیا گیا ہے جبکہ آج ویزا ملنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں عمر شریف کے علاج معالجے میں ریما خان کے شوہر ڈاکٹر شہاب طارق معاونت فراہم کرینگے۔ اس حوالے سے ریماخان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمر شریف کے ساتھ اپنی ایک یاد گار تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں ان کے لئے ایک تفصیلی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

Image Source: Twitter

فلم اسٹار نے لکھا کہ عمر شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مزاح نگاروں میں ہوتا ہے، بلاشبہ وہ ہر دور کے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

ریما خان نے اپنی پوسٹ لکھا کہ آج یہ جان کر پریشان ہوں کہ وہ اپنی شدید بیماری کی وجہ سے درد اور تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جو عمر شریف کو علاج معالجے کیلئے امریکا لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر سید طارق شہاب نے ہائی رسک طریقہ کار کو انجام دینے پر اتفاق کیا ہے اور امریکا منتقل کرنے کے انتظامات میں عمر شریف کے خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔ ریما خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ عمر شریف صاحب کو اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں ہر ممکن مدد کریں۔

دریں اثناء، عمر شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اداکار عمر شریف کو بہت جلد ویزا جاری ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس نے عمر شریف کے خاندان کے تعاون سے ویزے کے تمام کوائف متعلقہ سفارت خانے بھجوا دیئے ہیں ، وزیراعظم آفس اداکار عمر شریف کے خاندان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

کامیڈی کے بادشاہ اداکار عمر شریف کا شمار برصغیر کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ناصرف اپنی کامیڈی سے پاکستان بلکہ بھارت کے کئی ممتاز اداکاروں کو متاثر کیا۔ ان کے نقش قدم پر چل کر اور انہیں کاپی کرکے کئی لوگ بہترین کامیڈین بنے جس کا وہ برملا اعتراف کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عمر شریف کی مختلف تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ان وائرل تصاویر میں عمر شریف کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے چہرے پر مختلف نلکیاں لگی ہوئی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ معروف کامیڈین کی حالت تشویشناک ہے۔ تصویروں کے وائرل ہونے پر برصغیر میں ان کے کڑوڑوں مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی پوسٹ کیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

30 mins ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago