اداکارہ فریال محمود نے ایک بار پھر ‘ٹیٹو’ بنوالیا

شوبز انڈسٹری کی بیباک اداکارہ فریال محمود کے بارے میں یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے جسم پر مختلف طرح کے ٹیٹوز بنوائے ہوئے ہیں ۔تاہم ، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک اور نیا ٹیٹو بنوانے کی ویڈیو پوسٹ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Image Source: Instagram

‘لال عشق’ اور ‘بیچاری’ میں اپنی بہترین اداکاری پیش کرنے والی فریال محمود نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے شو ‘ٹائم آوٹ ود احسن خان ‘ میں گلوکار احمد جہانزیب کے ہمراہ شرکت کی اور اپنے جسم پر مختلف ٹیٹوز بنوانے کا مقصد اور مطلب بتایا۔

پروگرام میں اداکارہ نے اپنی گردن پر موجود ٹیٹو کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ صرف اپنے آپ کو مسائل کے دوران سانس لینے کی یاد دہانی ہے کیونکہ اکثر و بیشتر اوقات ہم مسائل میں اس قدر الجھ جاتے ہیں کہ سانس لینا ہی بھول جاتے ہیں۔ میرے کسی بھی ٹیٹو میں کسی شخص کا نام نہیں لکھا ہے۔ اداکارہ کے جسم پر مختلف جگہوں پر ٹیٹوز دیکھ کر انہیں میزبان احسن خان کی جانب سے ‘ٹیٹو گرل’ کا خطاب بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ ‘خدا دیکھ رہا ہے’ کی اداکارہ نے اپنی شادی اور علیحدگی پر تنقید کے باعث سوشل میڈیا سے بریک لے لیا تھا۔ تاہم حال ہی میں فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے ٹیٹو بنوا رہی ہیں اور انہوں نے خود کو ٹیٹو کو عادی قرار دیا۔ تاہم اداکارہ کی ٹیٹو بنوانے کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بعض صارفین نے تو اس ویڈیو پر ‘استغفر اللہ’ اور ‘لعنت’ جیسے کمنٹ بھی کئے اور ٹیٹو کو ‘حرام’ قرار دیدیا۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

خیال رہے کہ فریال محمود نے جب اپنے کیریئرکا آغاز کیا تو وہ تھوڑی اوور ویٹ تھیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید بھی سہنا پڑی لیکن اداکارہ نے جلد ہی مثبت تبدیلی سے اپنے ناقدین کے منہ بند کروا دیئے اور ناصرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنے ڈانس سے انڈسٹری میں دھاک بیٹھا دی۔ وہ اب تک وہ بیس سے زائد پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے فلم’ سوری، اے لو سٹوری‘ میں فیصل قریشی کے ساتھ اپنے کردار سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا جب کہ ان کی ایک اور فلم ’ کم بخت‘ ریلیز ہونے والی ہے ۔

Image Source: Instagram

ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی ڈانس پریکٹس کے علاوہ فٹنس کے حوالے سے جم کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور داد سمیٹتی ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ برس انہوں نے لاک ڈاؤن میں اچانک اداکارہ دانیال راحیل سے شادی کرلی تھی لیکن اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سنگل ہیں لیکن کسی کو بتاتی نہیں ہیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں : شادی کے 10 ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دیدی، زینب قیوم

یاد رہے کہ شادی کے 7 ماہ بعد ہی فریال اور دانیال کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ تاہم جوڑے کی جانب سے دسمبر میں ہی ان افواہوں کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago