سابق شوہر کیساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا

ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو مکمل کرنے کے لئے شادی نہیں کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں پہلی بار فریال محمود اپنی شادی ٹوٹنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے اور ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر فریال محمود اور دانیال راحیل کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھی، جن میں اس بات کا دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ جوڑا اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں یعنی ان میں علیحدگی ہوچکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے، جس سے تاثر یہی دیا گیا تھا کہ شاید دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

Image Source: File

جبکہ بعض صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فریال محمود کی جانب سے دانیال راحیل کی ہمراہ تمام تصویروں کو بھی ہٹادیا گیا ہے، جو علیحدگی کا ایک بڑا واضح ثبوت ہے۔لیکن ان چہ مگوئیوں پر دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد اس خبر کی تصدیق خود فریال محمود کی جانب سےکردی گئی تھی۔ اس بات کی تصدیق شو “ٹائم آؤٹ ود احسن خان” میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے ریلشن شپ اسٹیٹس یعنی تعلقات کی حیثیت سے متعلق بات کی۔ میزبان احسن خان کے ریلشن شپ اسٹیٹس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے، اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ ہاں، وہ سنگل ہیں۔

Image Source: Instagram

فریال محمود سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی ڈانس پریکٹس ، موج مستی اور جم میں فٹنس کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور داد سمیٹتی ہیں۔ دیگر ایکٹریس کی نسبت فریال اپنے کیرئیر کے آغاز میں تھوڑی اوورویٹ تھیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اداکارہ نے جلد ہی اپنا ویٹ کم کیا تھا اور اپنی اسمارٹنس سے ناقدین کے منہ بند کردئیے تھے۔

Image Source: Instagram

فریال محمود وہ ایکٹریس ہیں جنہیں ایکٹنگ کے ساتھ رقص پر بھی مہارت حاصل ہے اور وہ اپنی فارمنس سے انڈسٹری میں تہلکہ مچاتی ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کی ڈانس ویڈیوز کے خوب چرچے ہوتے ہیں ، وہ اپنی ان ویڈیوز میں اتنی خوبصورتی سے ڈانس کرتی ہیں کہ مداح کیا ناقدین بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور اسی پسندیدگی کے باعث کئی باران کی ویڈیوز وائرل بھی ہوئی ہیں۔

گزشتہ دنوں جب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں وہ ٹینک ٹاپ پہنے ہوئے ہیں اور مشہور انگریزی گانے “آئی جسٹ کڈناٹ ریزسٹ” پر محو رقص ہیں ، اس ویڈیو پر لوگوں نے اداکارہ کو مختصر لباس پہن کر ڈانس کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر اسلام، پاکستانی ثقافت اور اخلاقی روایات کا جنازہ نکالنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ تاہم اداکارہ نے تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا تھرااور بھرپور جواب دیکر چپ کروا دیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago