عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے احساسات سے مزین ایک روح پرور قوالی ہے۔ یہ گانا مختلف ثقافتوں، آوازوں اور جذبات کو موسیقی کے ذریعے یکجا کرنے کے سلسلے کی نئی کڑی ہے

’’لاسٹ اِن لو‘‘ ایسی محبت کی داستان بیان کرتی ہے جسے لفظوں میں مکمل طور پر بیان نہیں کیا جاسکتا بلکہ صرف محسوس کیا جاسکتا ہے۔ قوالی کی قدیم روایت میں ڈھلا یہ کلام دوست، محبوب، روحانی وابستگی یا شاید ان سب کے درمیان موجود ایک لطیف رشتے کی ترجمانی کرتا ہے۔ گیت میں عشق اور عقیدت کی سرحدیں ایک دوسرے میں مدغم ہوتی دکھائی دیتی ہیں، جہاں محبت انسان کو توڑ بھی دیتی ہے اور اسی محبت کو دوبارہ اختیار کرنے پر آمادہ بھی رکھتی ہے۔

ہنزہ کے دلکش مناظر میں واقع ’’ہوسٹل نومیڈز‘‘ میں ریکارڈ کی گئی اس قوالی میں روایتی قوالی کی گہرائی کو جدید موسیقی کی لطافت کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ایسا موسیقیاتی ماحول تخلیق ہوا ہے جو بیک وقت روحانی، پُراثر اور انسانی احساسات سے قریب تر محسوس ہوتا ہے۔

اس گیت کی ترتیب معروف موسیقار Xulfi اور Sherry Khattak نے دی، جبکہ معروف قوال برادران Zain Zohaib نے اپنی مخصوص آواز کا جادو جگایا۔ ان کے ساتھ شاہد حسین، Damsaaz کے ریحان علی اور دیگر فنکاروں نے بھی اپنی آوازوں کا حصہ ڈالا۔ معاون گلوکاروں میں مہربان علیم، فیضان علی، باسط خان اور نواز علی خان روزدار شامل ہیں، جبکہ ہیومنوا کے دیگر ووکلسٹس نے بھی اجتماعی ہم آہنگی کو مزید موثر بنایا۔

موسیقی میں جے بی انٹرنیشنل نے باس، جوجو نے ڈرمز، ایلیجا سولو نے الیکٹرک گٹار، میلون آرتھر نے اکوسٹک گٹار، علی حبیب اور عبد الواجِد نے رباب جبکہ عدنان کریم نے ڈھولک اور پرکشن بجا کر قوالی کو منفرد رنگ عطا کیا۔ گیت کے بول Zain Zohaib، عمران ہنزئی اور زلفی نے تحریر کیے، جبکہ کمپوزیشن زین ظہیب اور زلفی نے ترتیب دی۔

اس موقع پر Xulfi نے کہا کہ ’’لاسٹ اِن لو‘‘ ایسی تخلیق ہے جہاں محبت کسی ایک شکل میں محدود نہیں رہتی۔ یہ دوستی، محبوب یا روحانی وابستگی سب کچھ ہوسکتی ہے۔ اصل عشق اپنی شناخت واضح انداز میں نہیں کراتا بلکہ ایک احساس کی صورت دل میں اترتا ہے اور انسان کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ قوالی اجتماعی سپردگی کی علامت ہے، جہاں ایک آواز نہیں بلکہ کئی دل ایک ہی حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے محبت کی، اس میں ٹوٹ گئے، لیکن پھر بھی اسی محبت کو دوبارہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔

گانے کی ویڈیو ہدایتکار Aamir Mughal نے بنائی، جبکہ غوث حسین اور شہزیب قریشی نے بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دیے۔ ویڈیو کی بصری تشکیل میں بابر ڈاہر، فہد محمود اور میر طیب خان نے بھی حصہ لیا۔ پوسٹ پروڈکشن مہروز رضا جبکہ کلر گریڈنگ لیونارڈو ماریسو نے کی۔

پروڈکشن ڈیزائن عقیل الرحمان، آرٹ ڈائریکشن سارہ ووہرا، اسٹائلنگ وجیہہ بدر اور ہیئر و گرومنگ ٹریو سیلون نے انجام دی۔ ویڈیو میں محبت، یاد، عقیدت اور موسیقی کے روحانی امتزاج کو نہایت دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Humnava کے پہلے سیزن میں اس سے قبل ’’حیران امنم‘‘، ’’نورِ نظر‘‘، ’’قتغنی‘‘، ’’ہولویور‘‘ اور ’’سوے‘‘ جیسی پیشکشیں منظرعام پر آچکی ہیں، جبکہ ’’لاسٹ اِن لو‘‘ اس سفر کی نئی اور روحانی جہت قرار دی جارہی ہے۔

zeeshan

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

5 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago