Categories: پاکستان

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک خوبصورت موسیقی میں سموئے ہوئے ہے۔

یہ نیا گانا فنکاروں، ثقافتوں اور جذبات کو یکجا کرنے کے ہمنوا کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ Sway دراصل ان لمحوں کی عکاسی کرتا ہے جو انسان نے بچپن میں بغیر کسی بناوٹ کے جئے، جب خوشی کو محسوس کرنے کے لیے کسی کوشش کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔

یہ گانا گلکن، گوجال (ہنزہ) میں واقع ناصرِ خسرو ماڈل اکیڈمی کے پہاڑی ماحول میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں فطرت، معصومیت اور حرکت کی توانائی اس کی دھنوں میں واضح محسوس ہوتی ہے۔ گانے کی فضا سامعین کو اپنے اندر کے اس معصوم اور آزاد وجود کی طرف لوٹنے کی دعوت دیتی ہے۔

اس پروجیکٹ کی کیوریشن معروف میوزک پروڈیوسر Zulfiqar Jabbar Khan (ایکسلفی) اور Sherry Khattak نے کی، جبکہ اس میں زیمبیا کے گلوکاروں ایلیجا بوالیا اور جوشوا بوالیا سمیت فرانس، الجزائر اور پاکستان کے متعدد موسیقاروں نے حصہ لیا۔ مختلف سازوں اور آوازوں کا یہ امتزاج گانے کو ایک عالمی رنگ دیتا ہے۔

گیت کے بول ایکسلفی اور زیاد احمد طارق نے تحریر کیے، جبکہ موسیقی علی رضا، شجر حسین اور ایکسلفی نے ترتیب دی۔ پروڈکشن اور مکسنگ بھی ایکسلفی کے ذمہ رہی، جس میں بچپن کی شوخی اور ہنزہ کی ثقافتی جھلک نمایاں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایکسلفی کا کہنا تھا کہ یہ گانا اس سادہ اور خالص خوشی کی یاد دلاتا ہے جو انسان نے بچپن میں بغیر کسی بناوٹ کے محسوس کی۔ ان کے مطابق بچے جس آزادی سے جیتے ہیں، وہی احساس اس گانے کی روح ہے، اور یہی ہمنوا کا پیغام بھی ہے کہ موسیقی انسان کو جذباتی طور پر اپنی جڑوں سے دوبارہ جوڑ سکتی ہے۔

گانے کی ویڈیو کی ہدایتکاری Soheb Akhtar نے کی، جبکہ سنیماٹوگرافی زین حلیم نے انجام دی۔ ویڈیو میں پہاڑی اسکول کے پس منظر کو نمایاں کر کے نہ صرف موسیقی بلکہ ایک سماجی اور جذباتی پہلو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جو بچپن کی یادوں اور سادہ زندگی کی خوبصورتی کو پیش کرتا ہے۔

ہمنوا اپنے پہلے سیزن کے تحت نہ صرف موسیقی تخلیق کر رہا ہے بلکہ ایک ایسی کمیونٹی بھی تشکیل دے رہا ہے جہاں فنکار اور سامعین ایک دوسرے سے جڑ سکیں۔ اس سے قبل “حیران امنام”، “نورِ نظر”، “قتغنی” اور “ہولویور” جیسے گانے بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہمنوا، جسے ایکسلفی اور محمد ابراہیم نے مشترکہ طور پر قائم کیا، ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کو مرکز بنا کر دنیا بھر کے فنکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کر رہا ہے۔

گانا Sway اب یوٹیوب، اسپاٹیفائی اور دیگر پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جہاں شائقین اسے سن اور دیکھ سکتے ہیں۔

zeeshan

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago