
کہتے ہیں پیار و محبت پر کسی کا بھی زور نہیں چلتا پے، یہ تو بس ایک خوبصورت احساس کا نام ہے، جو کسی کے لئے بھی دل میں پیدا ہوسکتا ہے، انسان کتنی ہی کوشش کرلے وہ مجبوراً نہ محبت کرسکتا ہے اور نہ مجبور ہوکر دل سے محبت نکال سکتا ہے۔ ہاں البتہ محبت کے اظہار کا حوصلہ سب میں نہیں ہوتا ہے، کچھ لوگ کوشش کرکے اظہار کرتے ہیں، تو کچھ لوگ ہمیشہ دل میں احساس دبائے رکھتے ہیں، تو کچھ لوگ کچھ منفرد انداز میں کوشش کرکے دیکھتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ معاملہ کچھ عرصے سے مشہور و معروف فلم اسٹار صباء قمر کے ساتھ پیش آرہا ہے، جہاں ایک گم نام یا نامعلوم مداح انہیں روازانہ ایک پھولوں کا خوبصورت گلدستہ گھر بھیجتا ہے، اداکارہ صباء قمرکو علم نہیں، یہ شخص کون ہے اور گلدستہ روزانہ گھر بھیجنے کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا لہذا ان کی جانب سے مداح کے نام ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں اداکارہ صباء قمر نے گلدستہ بھیجنے والے مداح کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “میرے گمنام مداح، میں آپ سے واقعی بات کرنا چاہتی ہوں، اس لئے آپ مجھ سے اپنے مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روازانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

انسٹاگرام پیغام میں مداح کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحائف ان کے لئے قبول کرنا بہت زیادہ مشکل ہوگئے ہیں، لہذا وہ انہیں واپس بھی کرنا چاہتی ہیں، تو پھر بات کیجئیے، میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔

واضح رہے اداکارہ صباء قمر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی بہترین فنی صلاحیتوں سے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک الگ پہچان بنائی ہے۔
یہی نہیں اداکارہ صباء قمر کی جانب سے گزشتہ برس اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی بنایا گیا جہاں انہوں نے ملک میں نئے آنے والے ٹیلنٹ کو موقع فراہم کرنے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔ جبکہ اس ہی دوران اپنے یوٹیوب چینل پر ایک کئے جانے والے پروگرام میں، ان سے محبت کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چھوٹی عمر میں لڑکیوں کے یہ گھر سے ہی سیکھا دیا جاتا ہے کہ وہ مر بھی جائیں لیکن اپنے ہمسفر کا ساتھ نہ چھوڑیں۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ میں ایک لڑکے سے آٹھ سال تک بہت کرتی رہی، اس عرصے میں اس شخص نے میرے ساتھ انتہائی بدسلوکی کی، خراب راوئیہ اپنائے رکھا، میری تذلیل کرتا اور مجھ سے بے انتہا جھوٹ بولتا اور میں اس امید میں تھی کہ شاید وہ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا لیکن بالآخر اس نے ایک دن اپنے خاندان میں شادی کی غرض سے مجھے چھوڑ دیا۔
0 Comments