
دین اسلام مسلمانوں کو اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ وہ عارضی اور مادہ پرست دنیا سے ضرورت سے زیادہ وابستہ نہ ہوں، اپنی دنیاوی زندگی کو ضروریات کو دیکھتے ہوئے بسر کریں ناکہ خواہشات کو دیکھتے ہوئے۔ اس سے ایک مسلمان کو نہ صرف کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کا حوصلہ ملتا ہے بلکہ یہ عمل ایک خوشحال معاشرے کے لئے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس زندگی مج اکم متوازن اور پرامید نقطہ نظر پیدا ہوتا ہے۔
اسلام ایک خوبصورت مذہب ہے جو مسلمانوں کو نہ صرف ایک خدائی کے راستے کی تلقین کرتا ہے بلکہ ایک معاشرے میں کس طرح زندگی گزارنی ہے، اس کا ڈھنگ اور طریقہ بھی سیکھاتا ہے۔ اور اس ہی چیز سے متاثر ہوکر دونوں نوجوانوں نے دین حق کا رشتہ چنتے ہوئے، اسلام قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے تعلق رکھنے دو ہندو نوجوانوں نے اسلام قبول کرلیا۔ ان میں ایک کا پہلے نام دھیرج کمار تھا، جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد عبدالمعیز رکھ لیا ہے، جبکہ دوسرے نوجوان کا نکھل گیلیرا تھا، جوکہ اب محمد عبداللہ کے نام سے اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ دونوں نوجوانوں نھ اسلام آباد کی ایک مقامی مسجد میں اسلام قبول کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ایک پوسٹ کے مطابق دونوں نوجوانوں نے اپنی خواہش اور مرضی سے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے، اس ہی دوران دونوں نوجوانوں نے اقرار کیا کہ، دونوں پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا تھا۔ حقیقتاً بات ہے کہ دونوں ہی افراد طویل عرصے سے اسلامی تعلیمات سے بےحد متاثر تھے۔

عبدالمعیز نے ٹیم پڑھلو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 ، 5 سالوں سے ہم دل سے مسلمان ہوچکے تھے، تاہم برادری کے دباؤ کے باعث ہم مسلمان ہونے سے ڈرا کرتے تھے البتہ اب ہم مزید نہیں چاہتے تھے کہ اپنی خواہش کو روکیں لہذا پھر ہم نے یہ ایک بڑا قدم آٹھایا اور اپنے فیصلے کا کھلم کھلا اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں کچھ قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ایک پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے یا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ دنیا میں غیرمسلموں کو اسلام قبول کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ تاہم اس پورے واقعے نے ایک بار پھر سے ان قوتوں کے پروپیگنڈہ کو رد کرکے رکھا دیا ہے۔ البتہ کئی غیر مسلم ایسے بھی ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کا احترام کرتے ہیں اور بیشتر تو ہدایات حاصل کرنے کے بعد اسلام کے راستے پر چلے جاتے ہیں۔
اسلام کی خوبصورتی کا اگر کسی نے اندازہ لگانا ہو تو بس اس چیز کو ہی سمجھ لیں کہ اسلام کیا سکھاتا ہے، اسلام سکھاتا ہے کہ اللہ نہایت رحم والا ہے اور جو لوگ خلوص دل سے توبہ کرنا چاہتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے۔ یہی نہیں، اسلام تعلیمات کو اور غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ ہمارا مذہب جو تعلیمات ہمیں فراہم کرتا ہے، ان کا اطلاق ہر زمانے میں ہوتا ہے، حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے لیکر قیامت تک جو تعلیمات اس وقت تھیں، آج بھی وہیں ہیں اور ہمیشہ ویسی ہی رہیں گی۔
واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب کسی غیر مسلم نے اسلام قبول کیا ہو، 2018 میں کینیڈا کی ایک مشہور وی لاگر روزی گیبریل بگ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام قبول کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی مہربانی، انکساری اور حسن اخلاق سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ جو مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سخت گیر موقف رکھا کرتے تھے، انہوں نے مسلمانوں پر تنقید کرنے کے لئے قرآن مجید کو پڑھنا شروع کیا، لیکن اللہ تعالی کی ایسی قدرت آئی کہ وہ اس دوران اسلام سے اس حدتک متاثر ہوئے کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔
0 Comments