
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ روز نے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ آج اپنا استعفیٰ وزیراعظم پاکستان کو پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے جمعرات کی رات وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان جب عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے اس وقت سامنے آیا ہے جب میڈیا میں پچھلے کچھ روز سے عاصم سلیم باجوہ اور ان کے خاندان کے بیرونِ مُلک اثاثوں سے متعلق الزامات زیر گردش رہے۔ تاہم عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو سرے سے مسترد کردیا گیا ہے۔
ساتھ ہی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے پاس ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں، جنہیں ناصرف وہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں جبکہ ان کی منی ٹریل بھی کسی بھی عدالتی فورم پر دینے کے لئے بھی وہ تیار ہیں۔
اس حوالے سے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل وضاحتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے جاری پیغام میں یہ بھی لکھا کہ “میں خود پر اور اپنی فیملی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا الحمدلله ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ میں نے ہمیشہ عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔
واضح رہے نجی اخبار ڈان کے صحافی احمد نورانی کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں انہوں نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ ان کی رپورٹ کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی بچوں اور بھائیوں کو بیرون ملک کاروبار بنانے میں معاونت فراہم کی۔
نیوز رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کے چھوٹے بھائیوں کی جانب سے سال 2002 میں امریکہ میں ایک پاپا جونز نامی پیزا ریسٹورانٹ کھولا گیا تھا۔

اس ہی نیوز رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ندیم باجوہ، انکے دیگر چھوٹے بھائی اور عاصم سلیم باجوہ کی فیملی بیرون ملک ایک بڑے وسیع وعریض بزنس امپائر کے مالک ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کے خاندان کے کاروبار کی کل 99 کمپنیاں 4 مختلف ممالک میں موجود ہیں۔ جس میں ایک پیزا فرنچائز بھی شامل ہیں جس کے ماتحت 133 ریسٹورانٹ ہیں جن کی کل مالیت 39.9 ملین ڈالر ہے۔ جبکہ 99 کمپنیوں میں سے 66 کمپنیاں مین کمپنیز میں شامل ہیں، باقی دیگر 33 کمپنیاں دیگر مین کمپنیز کی شاخیں ہیں۔ ساتھ ہی اس عرصے 5 ایسی فرمز بھی ہیں جو مستقل طور پر بند ہوچکی ہیں۔
اس حوالے لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اپنے اوپر تمام لگنے والے الزامات کو پہلے ہی رد کرچلے ہیں، ان کے مطابق صحافی احمد نورانی کی جانب سے 27 اگست 2020 کو جاری کی گئی خبر میں کی گئی تمام معلومات بےبنیاد، جھوٹی اور حقائق سے مترادف ہے۔
یاد رہے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے البتہ وہ چئیرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
0 Comments