فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر گستاخانہ خاکے چھاپ دیئے


0

مشہور فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے سرور کوننین پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کردیا ہے۔

واضح رہے کہ میگزین میں ان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اس وقت کی گئی ہے جب متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملہ کرنے والے 2 بھائیوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کے خلاف مقدمے کا آغاز ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ 7 جنوری 2015 کو پیرس میں چارلی ہیبڈو میگزین کے دفتر پر حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے کارٹونسٹ سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اگلے ہی روز پیرس میں ہونے والے ایک اور حملے میں مزید 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں شدید ردعمل کے نتیجے میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

Image Source: Twitter

مشہور فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو جوکہ ایک ہفتہ وار میگزین ہے، اس میں طنزیہ انداز میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی جاتی ہے۔ نیزیہ میگزین مختلف مذاہب کو بھی تمسخر کا نشانہ بناکر تنازعات کو جنم دیتا رہا ہے، لیکن اس میگزین میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے بعد سے اس کے صحافیوں اور عملے کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی تھیں اور 2011 میں اس پر پیٹرول بم بھی پھینکے گئے تھے۔

ان توہین آمیز خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر چارلی ہیبڈو کے ایڈیٹر نے ان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادئ رائے کی علامت قرار دیا تھا۔ جبکہ 2012 میں بھی اس کے ایڈیٹر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ “وہ فرانس کے قوانین کے تحت رہتے ہیں نہ کہ قرآن کے قوانین کے تحت”اس بیان کے بعد دنیا بھر میں خاکوں کی اشاعت پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

پھر جنوری 2015 میں دو بھائیوں سعد اور شریف نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر چارلی ہیبڈو کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی جس میں اس اخبار کے ایڈیٹر ، کالم نگار، کاپی ایڈیٹر سمیت بارہ لوگ ہلاک ہوگئے جن میں خاکے بنانے والا کارٹونسٹ بھی شامل تھا۔ اس واقعے کے ایک دن بعد پیرس میں ایک اور حملے میں پانچ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ ان حملوں کے بعد فرانس میں شدت پسندی کے کئی اور حملے بھی ہوئے تھے۔

اب ایک بار پھر فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے اپنے تازہ ترین میگزین کے سرِورق پر وہ گستاخانہ خاکے شائع کئے ہیں جس نے 2015 کے واقعے کو جنم دیا تھا۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب پاکستان نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں سرور دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر شدید مذمت کی ہے اور دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفيظ چوہدری نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے پھر پيغمبر ِاسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شان میں گستاخی کرنے پر اسے صحافتی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی میگزین کے اداریے میں لکھے گئے کالم اور شائع ہونے والے خاکوں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنیں گے، آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میگزین کا ایسا عمل بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کی کوششوں کو متاثر کرے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *