بارشوں کے مزے لیتے شہری نے گھر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی


-2

شہر کراچی میں ہونے والی ایک جانب حالیہ بارشوں نے جہاں پورے شہر میں تباہی برپاء کررکھی ہے وہیں دوسری جانب حکومت کے نامکمل اقدامات کے باعث اب پورے شہر میں اربن فلاڈنگ کی صورتحال ہوچکی ہے، سونے پہ سہاگہ محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے حالیہ بارشوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا یعنی حالات میں مزید خرابی کا اندیشہ ہے۔

جبکہ شہر بھر میں موجودہ بارشوں کا نیا سلسلہ گزشتہ رات 4 بچے کے بعد شروع ہوا جوکہ اب تک شہر میں وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ جبکہ دھواں دار بارشوں کے باعث شہر بھر میں اس وقت حالات زندگی معطل ہوکر رہے گئی ہے۔ شہر کراچی کی بیشتر مرکزی اور دیگر متعلقہ سڑکوں جن میں شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ایف بی ایریا، محمودہ آباد، اختر کالونی ،ڈی ایچ اے، کلفٹن اور دیگر علاقے شامل ہیں یہاں کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے، لوگوں کے گھروں میں موجود قیمتی سامان برباد پوچکا ہے بیشتر لوگ اس پریشانی کے عالم میں محفوظ مقامات پر اپنے رشتہ داروں کے گھر نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں بارشوں کے بعد کرنٹ لگنے کے ماضی میں کئی واقعات رونما ہوچکی ہے لہذا اس سلسلے میں کے الیکڑک کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ بارشوں سے بجلی کے تار ٹوٹ جانے، پول سے کرنٹ لگنے اور پی ایم ٹی کی وجہ سے کسی بھی قسم سے نقصان سے بچا جاسکے۔

اس ہی بارشوں میں جہاں کراچی کے بیشتر افراد پریشانی اور مشکلات میں مبتلا ہے، کسی کے مطابق اس سب کی وجہ حکومت سندھ ہے تو کسی کے مطابق بلدیاتی اداروں کی نااہلی تو کوئی اس میں دیگر شہریوں کو قصور وار ٹھہرا رہا ہے کہ لوگ کوڑا کرکٹ ٹھیک جگہ پر کیوں نہیں ڈالتے ہیں۔ تاہم اس ہورے معاملے میں کراچی شہر میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان بارشوں کے سلسلے سے اب بھی لطف اندوز ہورہے ہیں اور بارشوں کو یادگار بنا رہا ہے کیونکہ شاید مون سون کا سلسلہ بس اپنے اختتام کی جانب جانے کو ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگ اپنی ویڈیوز بنا کر شئیر بھی رہے ہیں کہ جس میں سب سے زیادہ وائرل ایک ایسے شخص کی ویڈیو ہے جو اس بارش کے مزے لیتے ہوئے بارش کی وجہ سے جمع ہوجانے والے پانی میں اپنے گھر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاتے ہیں.

اگرچہ اگر بات کی جائے اس ویڈیو کے حوالے سے تو یقیناً اسے کوئی بہادری یا مزاق میں نہیں لیا جاسکتا ہے بلکہ یہ ایک انتہائی احمقانہ اور بیوقوفی سے بھرپور حرکت تھی، کیونکہ بغیر کسی حفاظتی اقدامات لئے یہ حرکت محض بیوقوفی ہی تصور کی جاسکتی ہے۔ کیونکہ جان سے بڑھ کر کچھ نہیں اور یہ ایک خودکشی کی طرز کی حرکت ہے جو یقیناً نامناسب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر یہ ویڈیو کراچی کے علاقے سرجانی کے نام سے منسوب کرکے وائرل کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی بارشوں کی نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی گاؤں کی ہے۔ بہرحال جو لوگ کراچی کے نام سے شئیر کررہے ہیں وہ اس ویڈیو پر سندھ حکومت کی کارکردگی اور نااہلی پر کافی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کراچی میں آج ہونے والی بارشوں کے بعد کئی علاقے بوری طرح متاثر ہوئے، یہی وجہ ہے کہ قابو سے باہر ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں “رین ایمرجنسی” نافذ کردی ہے۔


Like it? Share with your friends!

-2

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *