اداکارہ میرا نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مالی معاونت کی درخواست کردی


0

پاکستان کی معروف۔فلمی اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زد میں آگئی ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ڈرامہ کوئن کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے حال ہی میں پنجاب حکومت کے انفارمیشن اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کردہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 4 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے میرا جی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موجودہ مالی حالات ٹھیک نہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کی جانب سے احمر آرٹ کونسل میں مستحق فنکاروں کے لئے قائم سپورٹ فنڈ حاصل کرنے کے لئے الحمر آرٹ کونسل میں درخواست دی گئی ہے، جس میں اداکارہ میرا جی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ لاہور میں ڈی ایچ اے میں رہتی ہیں، گھر میں ان کے سات افراد زیر کفالت ہیں جبکہ ان کی اس وقت عمر 42 برس ہے تاہم ان کا شوبز انڈسٹری میں تجربہ 25 سال کا ہے۔

تاہم آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام کے تحت آل حمرا انتظامیہ کی جانب سے میرا جی کی درخواست کو رد کردیا گیا ہے، کیونکہ آل حمرا آرٹ کونسل اپنے اس پروگرام کے تحت ضرورت مند فنکاروں کو ہر ماہ 5 ہزار روپے تک کی مالی معاونت کرتا ہے اور یہ فنڈ بھی ان فنکاروں کے مختص ہے جن کی عمر 50 برس سے زیادہ ہو اور ان کی ماہانہ امدان 15 ہزار روپے سے کم ہو۔ البتہ میرا جی کو ال حمرا آرٹ کونسل کی جانب سے 5 ہزار سے 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی آفر کی گئی ہے۔

جہاں اداکارہ میرا جی کی جانب سے پہلے بھی مالی مشکلات کا اظہار کیا گیا تھا وہیں ان کی طرف موقف آیا ہے کہ ان کے امریکہ میں شوز ہونا تھے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے تمام شوز منسوخ ہوگئے جس کے باعث ان کو تقریباً 1 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ساتھ ہی انہیں اپنے دبئی والے گھر کی قسطیں ادا کرنی ہے اگر انھیں ادا نہ کیا تو شاید وہ گھر ان سے چھن جانے کا بھی ڈر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس تمام تر صورتحال کے باعث آرٹسٹ سپورٹ پروگرام کے لئے درخواست جمع کروائی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *