علی زیدی نے حبیب جان کی انکشافات سے بھری ویڈیو جاری کردی


0

وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ کی ویڈیو اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر جاری کردی۔ ویڈیو میں حبیب جان بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی اور عزیز بلوچ کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں عزیز بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2012 میں لیاری میں آپریشن کے بعد دوبارہ عزیز بلوچ رابطہ کیا تھا جس میں انہیں منانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دئیے گئے تھے۔ جس کے بعد ایک بار پھر عزیز بلوچ پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بنے تھے اور پھر یوں سب نے دیکھا کہ عزیز بلوچ کی لیاری میں دی گئی دعوت میں فریال تالپور، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور شرمیلا فاروقی شریک ہوئے۔

ٹوئیٹر پر جاری کی گئی ایک منٹ ستاون سیکنڈ کی اس ویڈیو میں حبیب جان بلوچ نے مزید بتایا کہ ” میرے دفتر پر حملہ ہوا، جس میں میرا بھائی شہید ہوا تھا۔ شہید پولیس افسر چوہدری اسلم، رحمن ملک اور پاکستان پیپلزپارٹی ان تمام کاروائیوں کا ذمہ دار مجھے قرار دیا کرتے تھے۔

اس ہی انٹرویو میں حبیب جان بلوچ سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان پیپلزپارٹی عزیز بلوچ کے کہنے پر لیاری میں پولس تبادلے کیا کرتی تھی؟ جس کے جواب میں حبیب جان بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں ایک ایسا گروہ بھی تھا جو صوبے کا آئی جی بھی تبدیل کروایا کرتا تھا اور وزارت داخلہ رحمن ملک کی صورت میں ان کے دروازے پر کھڑی رہا کرتی تھی۔

عزیز بلوچ اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات سے متعلق حبیب جان بلوچ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن عزیز بلوچ کا میرے پاس فون آیا کہ آصف علی زرداری ان سے ملنا چاہتے ہیں اور اس ملاقات کے لئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قادر پٹیل کے ساتھ جانا ہے۔ حبیب جان بلوچ نے مزید بتایا کہ سابق صدر علی زرداری کی خواہش تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی لیاری سے الیکشن لڑیں۔ تاہم اس ہی دوران آصف علی زرداری کے بھائی اویس مظفر ٹپی آگئے اور پھر وہیں سے جھگڑے کی بنیادی پڑی۔ ورنہ ہمارے آصف علی زرداری سے بڑے یارانے ہوا کرتے تھے ۔ اس میں کوئی شک نہیںآصف علی زرداری سے یاروں کے یار ہیں۔

جبکہ ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ٹوئیٹر پر اس ویڈیو کو ڈالتے ہوئے لکھا کہ جرم اور سیاست ایک ساتھ چلتے رہے، آصف علی زرداری اور ان کے جرم میں سہولت کار قادر پٹیل ایک بار پھر بےنقاب ہوگئے ہیں۔ انھیں حبیب جان بلوچ نے بےنقاب کردیا، جو اس سارے معاملے میں شامل تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کل دھماکہ خیز ویڈیو ٹوئیٹ کریں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *