کورونا وائرس ہوا کے ذریعے بھی منتقل ہوسکتا ہے، ماہرین کا دعویٰ


0

کورونا وائرس سے جہاں ایک جانب عوام میں خوف ہراس پایا جاتا وہیں اب اس منسلک ماہرین کی نئی تحقیق نے لوگوں ایک نئے خوف مبتلا کردیا ہے، عالمی نامور ماہرین صحت کے مطابق کورونا وائرس محض پھانسنے، چھکنے یا چھونے سے ہی نہیں بلکہ ہوا کے ذریعے بھی ایک انسان کو دوسرے انسان سے لگتا ہے۔ جو اب انتہائی پریشان کن بات ثابت ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ذریعے نامزدکردہ کرونا وائرس نامی وباء جو 31 دسمبر 2019 سے چین میں عام ہوئی ۔ چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس اب تک 213 ممالک کو متاثر کر چکا ہے۔ اب تک کرونا وائرس اس لیے خطرناک سمجھا جارہا تھا کیونکہ یہ انسان سے انسان کے درمیان پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ مگر اس ضمن میں نئی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس ہوا میں موجود باریک ذرات پر سفر کرتے ہوئے دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے ۔

عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق انسانوں کے منہ اور ناک سے خارج ہونے والے مائعات کے باریک قطروں کے ذریعہ وائرس کئی فٹ تک سفر کر کے ایک انسان سے دوسروں کو متاثر کرتا ہے۔ جبکہ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پروفیسر ڈونلڈ ملٹن اور دیگر عالمی ماہرین کی تحقیقات کے مطابق دعوی کیا جا رہا ہے کہ وائرس نمی والے قطروں کے ذریعے کچھ بلندی پر جا کر ہوا میں کچھ دیر گھومتے رہتے ہیں اس بنا پر ماہرین نے اسے اڑ کر لگنے والی یا ہوا سے پھیلنے والی وبا قرار دیا ہے۔

32 ممالک کے 239 سائنس دانوں کی جانب سے عالمی ادارہ برائے صحت کو خط جاری کیا گیا ہے۔ جس میں تحقیق کی تمام تر تفصیل بیان کی گئی ہے جو موجودہ ہفتے میں سائنسی جنرل میں شائع کیا جائے گا۔ ڈونلڈ مٹن اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے میں موجود وباءیات کے ماہرین بہت سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ان کے بیان کے خلاف کوئی تحقیق سامنے آتی ہے تو وہ غور کیے بغیر اسے مسترد کر دیتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت میں وبائی امراض کی ماہر ڈاکٹر بیٹی ڈیٹا الگرانزی کے مطابق ہوا میں وائرس کے پھیلنے کا دعوی ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے ۔ البتہ تحقیق درست ثابت ہونے کی صورت میں وائرس سے بچاؤ کیلئے نت نئے طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے۔

یاد رہے اس وقت دنیا کے تقریب سب ہی ممالک کورونا وائرس کی زد میں ہے، کورونا وائرس کے باعث اب تک دنیا میں ایک کروڑ سولا لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سینتیس ہزار ہے اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد باسٹھ لاکھ سے زائد ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *