پاکستانی اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے پہلی طلاق اور فیصل سے دوسری شادی تک کے تمام مراحل کو دنیا کے سامنے کھل کر بیان کردیا۔

‘بشر مومن’ ، ‘میری ذات زرہِ بے نشاں اور ‘وعدہ’ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیصل قریشی ان دنوں ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ’پریشر بہت ہے’ نامی پوڈکاسٹ کی میزبانی کرتے نظر آرہے ہیں، جس میں وہ شوبز سے وابستہ شخصیات کو مدعو کرکے اہم پہلو پر گفتگو کرتے ہیں۔

اس بار انکی مہمان کوئی اور نہیں بلکہ انکی اہلیہ ثناء فیصل بنیں جنہوں نے نہ صرف فیصل قریشی سے شادی ہونے پر بات بلکہ پہلی شادی اور طلاق کا تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
فیصل قریشی نے 18 سال کی عمر میں روزینا سے پہلی شادی کی لیکن یہ شادی ناکام رہی اور شادی کے 7 سال بعد انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔
Sana Faysal Revealed About Her Divorce

پہلی شادی سے فیصل قریشی کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام ہانیش قریشی ہے اور وہ زیادہ تر اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں اور پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔
بعد ازاں 28 سال کی عمر میں فیصل قریشی نے عائشہ آغا سے دوسری شادی کی اور دو سال میں ہی طلاق ہوگئی جسکے بعد انہوں نے 2010 میں ثناء فیصل سے تیسری شادی کی تھی، جن سے انکی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔’
:مذید پڑھیئں
شہریار منور نے اپنی شادی کا بتادیا کہ کب ہے؟
ثناء فیصل نے فیصل قریشی سے شادی کے پروپوزل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل قریشی سے شادی کرنے سے پہلے وہ شادی شدہ تھیں۔
ثناء فیصل کا کہنا تھا کہ،’فیصل اور ہمارے درمیان کوئی رشتہ دیکھنے کا معاملہ نہیں تھا۔ یہ فیصل کے میرے والد سے ملاقات کی وجہ سے ہوا کیونکہ ہمارے خاندان میں اس وقت ایک پیچیدہ اور ڈرامائی صورتحال تھی۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس پر ایک ڈرامہ بننا چاہیے۔’
ثناء نے اپنی پہلی طلاق کا تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ،’ میرے خیال میں لوگ یہ نہیں جانتے کہ میں فیصل سے شادی کرنے سے پہلے ہی طلاق یافتہ تھی۔ یہ میری دوسری شادی ہے۔ میں فیصل سے اپنی عدت ختم ہونے کے فوراً بعد ملی۔ میری خالہ نے اس معاملے میں ہماری مدد کی۔’
انہوں نے مزید بتایا کہ،’میں نے فیصل سے پہلی ملاقات ایک شادی میں کی تھی، لیکن پھر میری شادی ہو گئی اور ہم ایک سال تک نہیں ملے لیکن جب میری طلاق ہوئی تو ہم دوبارہ ملے۔ ظاہر ہے کہ میرے خاندان اور مجھے کچھ تحفظات تھے کیونکہ فیصل کا بھی ایک ماضی تھا اور پنجاب کے لوگ شو بز فیملیز اور ناکام شادیوں والے لوگوں کے بارے میں شکوک و شبہات رکھتے ہیں۔ لیکن یہ اچھا ہوا کہ ہم نے ایک دوسرے سے کچھ نہیں چھپایا، اور یہی ہماری شادی کے حق میں گیا۔’
ثناء فیصل نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فیصل قریشی سے شادی ایک طرح کے “اسکیپ” کے طور پر کی کیونکہ وہ طلاق کے بعد کسی نئے راستے کی تلاش میں تھیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ،’کئی لوگ سوچتے تھے کہ میں نے فیصل سے شادی کرنے کے لیے پہلی طلاق لی، لیکن ایسا نہیں تھا۔ یہاں تک کہ میں بھی اپنی شادی کے بعد حیران رہ گئی۔ میں نے اپنی بہن کو کال کر کے کہا کہ میں نے جلدی میں شادی کر لی۔ لیکن پھر خود سے بات کر کے میں نے اس رشتے کو قبول کر لیا۔
0 Comments