پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوکبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج وہ تلخ حقیقت بن چکا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا۔
Ushna Shah Suffers From Prosopagnosia
اپنی اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘میں آپ لوگوں کی توجہ پروسوپیگنوزیا یا چہرے کے نابینا پن کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں جس میں ایک شخص کی لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مجھ میں یہ نمایاں ہوتی جا رہی ہے’

اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ اگر کبھی کسی ملاقات یا محفل کے دوران وہ کسی جان پہچان والے شخص کو پہچان نہ پائیں تو وہ ان سے ناراض نہ ہوں، کیوں کہ وہ ’پراسوپیگنوسیا‘ کا شکار ہیں، جس میں بعض اوقات انسان اس قدر دماغی طور پر اندھا بن جاتا ہے کہ دوسروں کو پہچان نہیں پاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘مجھے اکثرجانے پہنچانے لوگوں میں بھی کسی کا چہرہ فوری طور پر پہچانے میں دشواری ہوتی ہے، جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا لیکن آج مجھے محرومی کا احساس دلا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔
:مذید پڑھیئں
اشنا شاہ نے مزید کہا کہ اس پیغام کو اپنے اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ رکھ رہی ہوں تاکہ جو لوگ پہلے سے مجھے جانتے ہیں یا جن سے مستقبل میں واسطہ پڑے اگرمیں انہیں پہچان نہ سکوں تو وہ کسی بد گمانی کا شکارنہ ہو جائیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ سب کچھ میری اس کنڈیشن کی وجہ سے ہورہا ہے۔
اداکارہ نے پروسوپیگنوزیا یا چہرے کے اندھے پن کے حوالے سے معاشرے میں مزید آگاہی عام کرنے پر بھی زور دیا۔
پروسوپیگنوزیا کیا ہے؟
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی تفصیل کے مطابق پراسوپیگنوسیاایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں مریض اپنے اردگرد رہنے والے یا عام لوگوں کو بھی پہچان نہیں پاتا ہے ، جس سے وہ کبھی مل چکا ہوتا ہے۔
اس بیماری کے شکار افراد کو نہ صرف چہروں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے بلکہ چیزوں کو یاد کرنا بھی مشکل بن جاتا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مطابق چہرے کا نابینا پن ایک پراسرار حالت ہے جو ہمیں یہ یقین دلانے کے لیے دھوکا دے سکتی ہے کہ ہم ان لوگوں کو پہچانتے ہیں جن سے ہم کبھی نہیں ملے یا ہم ان لوگوں کو پہچاننے میں ناکام برہتے ہیں جو ہمارے پاس ہیں۔
0 Comments