دہی خشکی کم کرنے اور بالوں کی صحت بڑھانے کے لیے زمانہ قدیم سے اکسیر مانا جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ وٹامن ڈی، اور بی 5 سے پر ہے اور بالوں کے روکھے پن کو دور کرتا ہے، ان کی افزائش کو بہتر بناتا ہے۔

دہی میں وٹامنز ، پروٹینز ،کیلشیئم ، پوٹاشیئم اور فاسفورس وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔یہ اجزاء جسم کو صحت مند اور توانا بناتے ہیں۔ دہی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے ۔
مذید پڑھیے
آپکی صحت پردہی کے فائدے کیا ہیں؟
بالوں کو نرم کرنے کے لئے
جن لوگوں کے بال گھنگھریالے ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ ہفتے میں کم از کم دو بار سادہ دہی سر کے بالوں پر لیپ کر لیں، اس سے بال انتہائی ملائم ہو جائیں گے۔اگر دہی میں لیموں کا رس بھی ملا لیا جائے تو آپ کے بالوں میں چمک بھی آجائے گی۔
اکثر افراد کو یہ مسئلہ رہتا ہے کہ ان کے بال انتہائی سخت ہو جاتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں، جن میں فضائی آلودگی ، وراثتی اور موسم شامل ہیں۔ اگر ایسے افراد ہفتہ میں ایک بار دہی اپنے بالوں پر لگائیں تو ان کے بال نرم ہوجائیں گے۔
دو کھانے کے چمچ شہد لے کر اسے دہی میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ مکس کرنے کے لیے دھات یا لکڑی کا چمچ استعمال کریں۔ یہ ہیئر ماسک ایک نیچرل موئسچرائزر کا کام کرے گا۔
بالوں کی خشکی کے لئے
اگر آپ کو سر میں خشکی کا مسئلہ در پیش ہے اور آپ نے انتہائی مہنگے شیمپوﺅں کا استعمال کیا ہے لیکن افاقہ نہیں ہو رہا تو آپ کو چاہیے کہ دہی میں لیموں کا رس ملا کر ہفتہ میں کم از کم ایک سے دو بار ضرور لگائیں۔ آپ کو چند ہی دنوں میں فرق محسوس ہو جائے گا۔
سرکہ، لیموں ، انڈے، بیسن، میتھی اور کالی مرچ کو دہی کے ساتھ مکس کریں، اور اسے خشکی کے کئی مسائل سےنجات کےلیے ہیئر ماسک کے طور پر لگائیں۔
دہی بالوں کی خشکی اور سر میں ہونے والی چبھن کو دور کرتا ہے۔یہ بالوں کو نرم وملائم اور چمک دار بناتا ہے۔بالوں کے لیے دہی سے آمیزہ بنایا جاتا ہے۔ چار چمچے دہی،ایک چمچہ ناریل کا تیل اور آدھا انڈا ملا کر پھینٹ لیں اور اسے بالوں پر لگالیں۔30 منٹ کے بعد سردھوڈالیں۔آپ کے بال نرم وملائم اور چمک دار ہوجائیں گے۔
بالوں کی افزائش
ایک درمیانے سائز کے پیالے کو دہی اور ایک کپ ماہونیز سے بھر لیں اور اس میں ایک انڈے کو پھینٹ کر شامل کر لیں۔، اور اس پیسٹ کو بالوں میں لگا لیں۔
0 Comments