اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بہت دل پھینک تھی اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میں اب تک 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔

Hira Mani Dil Phank
انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا “اچھا” لگتا ۔
واضح رہے کہ سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا مانی کی جوڑی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے۔
یہ دونوں عموماً ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے جبکہ اکثر سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مانی ملا اور میری پسند کا ملا، میں نے مانی کو پسند کیا اور ہماری شادی ہو گئی، اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو مجھے یہ بھی لڑکا پسند تھا، وہ بھی پسند تھا، بہت سارے لڑکے پسند تھے۔
شو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ مانی سے شادی نہ کرتیں تو کیا آج بھی اسی فیلڈ میں ہوتیں؟

حرا مانی نے کہا کہ شادی کے بعد ترقی زیادہ ہوگئی ہے، میں اسٹار بن گئی ہوں، لیکن اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری بہت ساری شادیاں ہوچکی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ مانی اتنے خا لص ہیں کہ وہ اگر شادی شدہ بھی ہوتے تو بھی میں ان ہی سے شادی کرتی۔
شادی کے لیے اپنی دوست کو دھوکا دینے سے متعلق تنقید پر حرا مانی نے کہا کہ ’لوگ تنقید کرتے ہیں کہ میں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرا کر ان سے رابطہ کیا تو مجھے یہ بات بتانے کا کوئی پچھتاوا نہیں اور جنہیں تنقید کرنی ہے کرتے رہیں‘۔
شو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اُنہیں شادیوں میں شرکت کرنے کا اتنا شوق ہے کہ اگر انہیں آسکر ایوارڈز شو اور شادی میں شرکت کی ایک ساتھ دعوت ملے تو وہ آسکر ایوارڈز شو کی تقریب چھوڑ کر شادی میں چلی جائیں گی۔
شو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کے والدین نے اُنہیں ہر طرح کی آزادی دی ہوئی تھی، اسی لیے اُنہوں نے اپنی 2 منگنیاں توڑیں، جہاں چاہا پڑھا اور جو چاہا وہ کیا۔

حرا نے بتایا کہ وہ اسی لیے اپنے بیٹوں پر بھی بلا وجہ کی پابندیاں نہیں لگاتیں۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ مانی اور حرا کی شادی 2008 میں ہوئی اس وقت حرا محض 19 سال کی تھیں، دونوں کےدو بچے مزمل اور ابراہیم ہیں مزمل 2009 میں پیدا ہوئے اور ابراہیم 2014 میں پیدا ہوئے تھے
0 Comments