
سوتے ہوئے نیند میں بولنے کی عادت بہت سارے لوگوں میں موجود ہوتی ہے۔نیند میں بولنے کی عادت یا ‘سلیپ ٹاکنگ’ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اتنی عام بات ہے کہ زیادہ تر افراد کم از کم ایک بار اس کا تجربہ کرتے ہی ہیں، تاہم نیند میں بولنے کی عادت بے ضرر ہوتی ہے۔لیکن سوتے ہوئے نیند میں بولنے کی عادت کیوں ہوتی ہے، اس حوالے سے ماہرین کہتے ہیں کہ نیند میں بولنے کی وجہ ہر شخص میں مختلف ہوتی ہے لیکن اس کے لئے کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔نیند میں بولنے کی عادت زیادہ تر مردوں اور بچوں میں پائی جاتی ہے۔
(Neend Mein Bolne Ki Aadat)
:نیند میں بولنے کی عادت
نیند میں بولنے کی وجہ کیا ہے؟

اکثر اوقات نیند میں بولنے کی وجہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بخار، نیند کی کمی، سستی اور کیفین کے زیادہ استعمال کرنے سے بھی آپ کو یہ عادت ہوسکتی ہے۔نیند میں بولنے کی عادت والدین سے بھی آتا ہے، جن افراد کے والدین کو نیند میں بولنے کی عادت ہوتی ہے تو یہ عادت ان کے بچوں میں بھی ضرور آتی ہے۔اس کے علاوہ وہ افراد جو سوتے میں ڈر جاتے ہیں یا جن کو رات سے ڈر لگتا ہے، ان میں بھی یہ نیند میں بولنے کی عادت موجود ہوتی ہے۔نیند میں بولنے کی عادت کے حوالے سے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کے دوران زیادہ تر افراد لفظ نہیں یا نو کا استعمال سب سے زیادہ کرتے ہیں۔
ماہرین کیا کہتے ہیں؟

نیند میں بولنے کی عادت دراصل نیند کا ایک عام قسم کا بے ضرر عارضہ ہے جس میں سوتا ہوا شخص باتیں کرتا ہے اور اس کی اسے کوئی خبر نہیں ہوپاتی۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے جو افراد سوتے ہوئے بہت زیادہ بولتے ہیں ان میں یہ نفسیاتی مسئلے کو بیان کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سوتے میں بولنا ایک ذہنی بیماری بھی ہوسکتی ہے اور یہ بیماری زیادہ تر 25 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ہوتی ہے۔
کیا اس کا کوئی حل ہے؟

نیند میں بولنے کی عادت کا کوئی خاص علاج موجود نہیں ہے۔اگر آپ کے اندر یہ عادت زیادہ ہے تو اس کے لیےا آپ اپنے معالج سے بات کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پُرسکون نیند کی کمی آپ کو ‘خود غرض’ اور ‘بے حس’ بناسکتی ہے، تحقیق
علاوہ ازیں، اچھی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے رات کی پُرسکون نیند بہت ضروری ہوتی ہے اگر رات کی نیند پوری نہ ہو تو انسان پورے دن چڑچڑے پن کا شکار رہتا ہے۔اسی لئے جو لوگ رات میں صحیح سے نیند نہیں لیتے اور رات دیر تک جاگتے وہ بہت سی ذہنی اور جسمانی پریشانیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔گزشتہ دنوں ایک تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی آپ کو ‘خود غرض’ رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔
0 Comments