عاصم اظہر اور میرب علی کی آواز میں ‘بول نہ ہلکے ہلکے’ گانا سوشل میڈیا پر وائرل


1

پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی انتہائی کم عمر میں شہرت پانے والے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی اپنی منگیتر ماڈل و اداکارہ میرب علی کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں عاصم اظہر گٹار تھامے مشہور گانا ’بول نہ ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم کے ہمراہ میرب بھی یہ گانا گنگنا رہی ہیں۔ دونوں کی آواز میں اس گانے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے میرب کی آواز کی خوب تعریفیں کیں اور ان کی گائیکی کو بھی سراہا۔

میرب علی اور عاصم اظہر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی گلوکار عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’سپورٹ سسٹم‘ ساتھ ہی ہارٹ ایموجی بھی لگائی تھی۔

واضح رہے کہ مشہور گانے ’بول بول نہ ہلکے ہلکے‘ کو اس سے قبل راحت فتح علی خان بھی گنگنا چکے ہیں جبکہ اس کے بول گلزار نے لکھے تھے اور گانے میں مہا لکشمی ایئر بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔ بالی ووڈ فلم ’جھوم برابر جھوم‘ میں بھی گانے کو شامل کیا گیا تھا جس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، پریتی زنٹا، شنکھر مادھون، شامل تھے جبکہ فلم کے میوزک ڈائریکٹر احسان نورانی تھے۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہرکا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں، انہوں نے بہت جلدی اپنی گائیکی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ان کی آواز اس قدر مسحور کنُ ہے کہ ان کے چاہنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں جبکہ وہ نوجوانوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔ گلوکار نے میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں جمعے کی اذان دے کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔گلوکار کے اذان دینے کے عمل کو نہ صرف مداحوں نے بلکہ ساتھی فنکاروں نے بھی کافی پسند کیا اور اس ویڈیو کو تقریباً 1 ملین صارفین نے دیکھا جبکہ ڈھائی لاکھ نے اسے پسند کیا۔

علاوہ ازیں، عاصم اظہر کی خوبصورت گائیکی کے چرچے پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھارت میں بھی ہیں جبکہ اسی پسندیدگی اور مقبولیت کے باعث ان کے گانے ‘تو جو نہ ملا’ نے یوٹیوب پر 10 کروڑ بار دیکھے جانے کا سنگ میل عبور کیا تھا اور اس گانے کی مشہور بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر کی جانب سے بھی تعریف کی گئی تھی۔جبکہ ماہ ِمبارک میں انہوں نے اپنی خوبصورت آواز وانداز میں روح پرور کلام ‘قصیدہ بردہ شریف’ پیش کیا جو کہ مداحوں میں کافی مقبول ہوا۔ یاد رہے کہ 2021 میں اداکارہ ہانیہ عامر سے دوستی اور پھر بریک اَپ کے بعد گلوگار عاصم اظہر نے اپنی دیرینہ دوست میرب علی سے منگنی کی جس پر مداحوں نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی ماڈلنگ کے علاوہ میگا کاسٹ فوجی ڈراما ’صنف آہن‘ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار ادا کرچکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *