
میاں بیوی میں محبت اور لڑائی جھگڑوں کا ہونا ایک عام سی بات ہے، یہ چیزیں زندگی بھر ساتھ چلتی ہیں، ناراضگی شوہر کی ہو یا بیوی کی، دونوں کی محبت اسے ختم کر ہی دیتی ہے، لیکن کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں، جو انتہائی حساس اور نازک ہوتے ہیں وہاں پر بگڑے معاملات سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، انہی میں ایک مسئلہ شوہر کی دوسری شادی کا ہے، جو مستقبل کے حالات کیسے پیدا کرے گا، وہ دوسری شادی کے ہوجانے کے بعد ہی معلوم پڑھتا ہے۔
حال ہی میں ایسا ایک واقعہ بیروت سے رپورٹ ہوا، جہاں شامی خاتون نے اپنے کم عمر بھائی کے ساتھ مل کر چھریوں کے واروں سے شوہر کو قتل کر دیا، بیوی کو شبہ تھا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارلحکومت بیروت میں پیش آیا، ایک انتہائی ہولناک واقعہ، جس میں 33 سالہ بیوی نے محض دوسری شادی کے شک کی بنیاد پر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور شوہر کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے بعد خود ہی پولیس میں شوہر کی گمشدگی کی شکایت درج کرا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ميں بتایا گیا ہے کہ 33 سالہ خاتون کو شک تھا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرنے جا رہا ہے، اس بات پر دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، اس روز بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، چنانچہ بیوی نے اپنے 19 سالہ بھائی کو گھر بلایا اور جب شوہر رات میں سو گیا تو بیوی نے بھائی کی مدد سے انتہائی بربریت سے شوہر کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا۔

بعدازاں بیوی اور اس کے بھائی کی جانب سے شوہر کی لاش کو خاموشی سے ٹھکانے لگایا گیا اور خود ہی پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر پچھلے 5 روز سے لاپتہ ہے۔
اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش شروع کی تو دوران تفتیش پولیس کو بیوی پر شک ہوا، تو پولیس نے بیوی کو حراست میں لیا۔ چنانچہ دوران حراست بیوی کی طرف سے اپنے ہی شوہر کے قتل کا اعتراف کرلیا گیا۔ پولیس نے قتل میں شریک ملزمہ کے بھائی کو بھی حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: دوسری شادی پر سابقہ بیوی کا انوکھا انتقام، اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا
واضح رہے ہمارے معاشرے میں دوسری شادی ایک مشکل معاملا پے، لہٰذا دوسری شادی کا ارادہ رکھنے سے قبل پہلی بیویوں کا اعتماد میں لینا ایک۔اچھی بات ہے، کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تو بیوی طیش میں آگئی اور اس نے شوہر کی دائیں ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں، بعدازاں میاں بیوی کو عدالت نے مار پیٹ کے جرم میں 6 ماہ کی سزا اور ملک بدری کا حکم دی دیا تھا۔
اس کے برعکس تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیٹو آرٹسٹ کی خبر بھی سامنے آئی تھی، جہاں وہ ایک ہی گھر میں اپنی آٹھ بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہا ہے، یہی نہیں تمام بیویاں کے آپس میں ناصرف اچھے تعلقات ہیں بلکہ تمام بیویاں ملازمت کرتی ہیں اور اپنے اخراجات خود سے آٹھاتی ہیں۔
0 Comments