
مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، ہمیشہ ہی انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے تمام دیکھنے والوں کو کے دل جیتے ہیں، تاہم ان دنوں اداکارہ سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ سالگرہ کی تصویریں شئیر کرنے کے بعد سے کافی تنقید کی زد میں ہیں۔ صارفین کی جانب سے بیٹی کے کپڑوں پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔
یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ فنکاروں کی نجی اور ذاتی زندگیوں پر اپنی جاگیر سمجھ کر تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ خواتین فنکاروں کو یہ مشکلات زیادہ دیکھنی پڑھتی ہیں، انہیں ان کے لباس سے لیکر تصویری پوسٹ تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ایسا ہی کچھ معاملہ حال ہی میں اداکارہ جویریہ عباسی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی انزیلہ عباسی کی سالگرہ کے پروگرام کی کچھ تصویر شئیر کیں، جس میں اداکارہ کی بیٹی کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ جویریہ عباسی نے بیٹی کے نام جاری پیغام میں لکھا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت بچی کو سالگرہ مبارک ہو، “میں تم سے پیار کرتی ہوں حسینہ”.
اس موقع پر اداکارہ انزیلہ عباسی کالے رنگ کا بغیر آستین کا ٹاپ اور پینٹ زیب تن کی ہوئی ہوتی ہیں، جس کے بعد اداکارہ کی بیٹی تصویر وائرل کردی جاتی ہے اور ان کی مورل پولیسنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔
اس دوران جہاں کئی صارفین کی جانب سے انزیلہ عباسی کے کپڑوں کو لیکر ہتک آمیز جملے ادا کئے گئے وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کے کپڑوں کو نازیبا قرار دیکر انہیں اور جویریہ عباسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ لوگوں کو ان کی ذاتی پسند کے لیے ٹرول کرنا کچھ لوگوں کی پرانی عادت ہے۔ اگرچہ انٹرنیٹ نے ہم سب کو لکھنے اور بولنے کی آزادی دی ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی کے لباس کو لیکر اسے تنقید کا نشانہ بنائے اور اس کی کردار کسی کریں۔
واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ جویریہ عباسی نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی، جہاں پروگرام کی میزبان نے اداکارہ جویریہ عباسی کی اجازت سے انکشاف کیا اداکار شمعون عباسی کے والد اور اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ کی آپس میں شادی ہوئی تھی، لہذا ایک طرح سے یہ دونوں فنکار آپس میں ایک دوسرے کے سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔
اس دوران اداکارہ جویریہ عباسی نے بتایا کہ لوگ اکثر اس بات کو لیکر کنفیوز ہو جاتے ہیں، لہذا وہ مزید کوئی کنفیوژن پیدا نہیں کرنا چاہتی ہیں، ہمارے دیگر جتنے بھی بہن بھائی ہیں وہ ہمارے والدین سے ہی ہیں، لوگ اکثر پوچھا کرتے ہیں کہ اداکارہ انوشے عباسی کس کی بہن ہیں؟ اداکار شمعون عباسی کی یا آپ کی؟ وہ ہم دونوں کی مشترکہ بہن ہیں۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ جوریہ عباسی نے ایک ویب شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے طلاق اور بیٹی کی پرورش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ یہ کیوں کہتے ہیں کہ سنگل مدد ہونا بہت مشکل ہے، میرے نزدیک یہ ایک پُرجوش بات ہے۔
0 Comments