
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ ہفتے اداکار وکی کوشل کے ہمراہ پیا گھر سدھار چکی ہیں جبکہ میڈیا میں اُن کی شادی کی خبروں سے متعلق دلچسپ حقائق سامنے آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی کا سب سے زیادہ انتظار کیا گیا لیکن یہ شادی راجھستان میں بہت خفیہ انداز میں انجام پائی۔ تاہم شادی کی خوشی میں اس جوڑے کو بالی وڈ سے ڈھیروں مبارکبادی پیغام موصول ہوئے جبکہ کچھ قریبی دوستوں نے انہیں قیمتی تحائف بھی پیش کیے۔ان قریبی دوستوں میں اداکار سلمان خان اور اداکار رنبیر کپور کا نام شامل ہے جنہوں نے کترینہ کو کروڑوں کی مالیت کے تحفے دیئے ہیں.

بالی ووڈ کے دبنگ خان جو ویسے ہی اپنے قریبی دوستوں کو مہنگی گاڑیاں اور دیگر مہنگے تحائف دینے کے لیے مشہور ہیں ،انہوں نے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کو شادی پر ایک لگژری گاڑی برانڈ نیورینج روور تحفے میں دی ہے، جس کی مالیت 3 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب اداکار رنبیر کپور کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ ایک ہیروں کا ہار ہے جس کی مالیت 2.7 کروڑ کی ہے۔

کترینہ کو شادی پر دونوں سابق بوائے فرینڈز کی جانب سے ملنے والے مہنگے تحائف کی خبر انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور خوب وائرل ہوئی جبکہ صارفین نے اس خبر پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض صارفین نے طنزیہ کمنٹ کئے تو کئی نے کترینہ کو سابق بوائے فرینڈز کی طرف سے ملنے والے مہنگے تحائف پر ٹھنڈی آہیں بھریں اور کہا کہ کاش انہیں بھی ایسا کوئی “ایکس” ملتا۔ جب کہ کچھ نے ان تحائف پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے “ایکس” کہاں سے ملیں گے؟
صرف سلمان خان اور رنبیر کپور نے ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔ ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دولہا وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ جبکہ کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے۔
مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق دلچسپ تفصیلات
علاوہ ازیں ، کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی پر بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے لاکھوں کڑوڑوں کی مالیت کے یہ مہنگے تحائف دینے کی خبر یں جو کہ بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہے اس بارے میب دلچسپ بات یہ ہے کہ فی الحال نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے ان تحائف ملنے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے یا نا ہو کہ سنسنی پھیلانے والا بھارتی میڈیا بڑھا چڑھا کر ان تحائف کی خبریں نشر کررہا ہو۔
0 Comments