
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اور معروف ستارے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر سے کون واقف نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک دونوں ہی ستارے خوب خبروں کی زد میں رہے ہیں۔ دونوں کے ریلشنشپ سے لیکر بریک اپ تک جہاں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے محبت کے اظہار دیکھے گئے وہیں ایک دوسرے کے خلاف سخت لفظی گولہ باری بھی دیکھی گئی۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں ایک بار پھر سے دیکھا گیا ہے، جس سے دونوں میں معاملات بگڑ جانے کے خدشات پیدا پوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میوزک انڈسٹری کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے چند روز قبل کراچی میں واقع معین خان اکیڈمی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا جس میں اُن کے ہزاروں مداحوں کے ساتھ سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر بھی ان کی گلوکاری کو انجوائے کرنے پہنچ گئیں اور جو بلاشبہ سب کے لئے حیران کن تھا۔ کنسرٹ کی ویڈیوز میں اداکارہ کو اپنی دوستوں کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا گیا تھا۔ کنسرٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک جانب جہاں بہت سے لوگوں نے گپ شپ کرنے والوں کی پرواہ نہ کرنے پر اداکار کی تعریف کی، وہیں دوسری جانب مخالفین نے مذاق اڑانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

اس حوالے سے حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے ایک اور کنسرٹ کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ جو بظاہر لگتی ہے کہ یہ کسی کالج یا یونیورسٹی میں ہو رہا ہے۔ کنسرٹ کی وائرل ویڈیو میں موجود ہجوم کو اداکارہ ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
جس پر جواب دیتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر کنسرٹ میں موجود شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایکسٹرا نام لیں گے تو بوائز مزہ نہیں آئے گا۔
واضح رہے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کرنے پر اداکارہ ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آگے بڑھنے اور درگزر کرنے میں ہی ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔ نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس لمحوں سے جُڑے رہنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ تلخ یادوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اجنبی لوگ آپ کی زندگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، اُنہیں وضاحت دینے سے گریز کریں۔ اپنے آپ کو اٹھاؤ اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس پوسٹ کو پڑھنے والا ہر کوئی آسانی اور خوبصورتی سے آگے بڑھے۔

البتہ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ میں سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی شرکت پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ تنازعات پیدا کر کے خواہ کتنی ہی توجہ حاصل کریں، میرے لیے میرے کام سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔
یاد رہے ماضی میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی محبت اور شادی سے متعلق چہ میگوئیاں کی جاتی رہی تھیں۔ البتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا تھا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں ہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا تھا اور عاصم اظہر کے لئے کٹ گیا، کٹ گیا اور اسی طرح کی متعدد میمز وائرل ہوئیں تھیں۔
0 Comments