
نئی ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ میرب علی کے حوالے سے سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس پر یہ خبریں پھیلی تھیں کہ گلوکار عاصم اظہر ان سے منگنی کرلی ہے۔ منگنی کی یہ خبریں اس وقت پھیلنا شروع ہوئی تھیں جب کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم عاصم اظہر نے مذکورہ پوسٹ کو جعلی قرار دیا تھا، مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ انہوں نے میرب علی سے منگنی کی یا نہیں اور نہ ہی ان سے رشتے یا تعلقات پر کوئی وضاحت کی تھی۔ البتہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے بعد سے میرب علی اور عاصم اظہر کئی بار اکٹھے دیکھے گئےہیں۔ حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بھی ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے میرب علی کے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اور عاصم اظہر کزنز ہیں لیکن انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو عاصم اظہر کی سوتیلی بہن ہیں اور نہ ہی وہ ان کے کزن ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے یہ بس لوگوں کا خیال ہے۔

میرب علی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر سمیت گلوکار عاصم اظہر سے متعلق تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بھی وضاحت دیدی۔شوبز ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ کے دئیے گئے انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ اکثر سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور آپ کے تعلق کے بارے میں کئی سوالات سامنے آتے ہیں تو آپ اُن کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی۔
اس پر میرب علی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں اور عاصم آپس میں کزن ہیں لیکن ایسا نہیں ہے اور نہ ہی ہم سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ میرب علی نے بتایا کہ وہ اور عاصم اظہر بچپن سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور بہترین دوست ہیں جب کہ ان کے بھائی اور گلوکار بھی اچھے دوست ہیں اور ان کی مائیں بھی بہترین سہیلیاں ہیں۔
میرب علی کے مطابق انہیں سوشل میڈیا اسٹار اور خصوصی طور پر انسٹاگرام انفلوئنسر کے طور پر پہچانا جاتا ہے تاہم وہ خود کو ماڈل و اداکارہ کے طور پر دیکھتی ہیں۔

میرب علی نے میگا کاسٹ فوجی ڈراما ’صنف آہن‘ سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ڈرامے میں وہ سجل علی، سائرہ یوسف، یمنا زیدی، اور کبریٰ خان کیساتھ کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس ڈرامہ کی کہانی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں خواتین کیڈٹس کے سفر اور جدوجہد کے گرد گھومتی ہے ، جبکہ میرب اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ میرب کے مطابق اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے نہ صرف ہدایت کار بلکہ یمنیٰ زیدی سمیت دیگر کاسٹ سے بہت ساری چیزیں سیکھیں ہیں۔
خیال رہے کہ اس انٹرویو میں میرب علی نے یہ تو واضح کر دیا کہ وہ اور عاصم اظہر سوتیلے بہن و بھائی ہیں اور کزنز نہیں ہیں لیکن انہوں نے اس بات کی وضاحت تاحال نہیں کی کہ ان کےاور عاصم اظہر کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ کیونکہ میرب اور عاصم اظہر ہر جگہ ساتھ ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں اس لئے ان کے رشتے کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں دیکھنا یہ ہے کہ کب یہ دونوں اپنے رشتے کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہیں۔
0 Comments