
پاکستان کی مشہور و معروف سوشل میڈیا سلیبریٹی اور ٹک ٹاک اسٹار فزا حیسن عرف حریم شاہ یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہیں پاکستان میں شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب ان کی مشہور ویڈیو ش1ئیرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک پر متنازعہ ویڈیوز سامنے آنا شروع ہوئیں۔ ٹک ٹاکر کی جہاں نامور سیاست دانوں کے ہمراہ ویڈیوز آنا معمولی کی بات رہی وہیں ان کی سیاسی وابستگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران کی بڑی مداح تصور کی جاتی تھیں، لیکن موجودہ حکومت اور وزیراعظم کی کارکردگی نے انہیں اب بےحد دلبرداشتہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھائس سالہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں اداکار ساجد حسن کے پروگرام زندگی ود ساجد حسن میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے سیاست سمیت اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستانی سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے دنوں سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو اس وقت سے جانتی ہیں۔ جب وہ وزیراعظم نہیں تھے۔ عمران خان مجھے شروع سے ہی بہت پسند تھے لیکن اب ان کی پسندیدگی میں کمی آگئی ہے۔
جس پر پروگرام کے میزبان ساجد حسن نے پوچھا کہ اب کیا ہوگیا تو حریم شاہ نے جواب دیا کہ وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی کارکردگی سے تھوڑی سی دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومتی سیاسی پارٹی سے دلبرداشتہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جب آپ کسی سے بہت زیادہ امیدیں رکھتے ہیں اور جب آپ کی امید ٹوٹ جاتی ہے تو آپ دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں۔ پاکستانیوں نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کی ہوئی تھیں۔ عمران خان نے ہمیں امید دلائی تھی کہ پاکستان ایک نیاپاکستان ہوگا لیکن ابھی تک ایسا کچھ ہوتا نہیں دیکھ رہا ہے۔

اس موقع پر حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی خوبیاں بھی بتائیں اور کہا کہ وہ پاکستان کے لیے مثبت سوچتے ہیں اور وہ کرپٹ نہیں ہیں۔ وہ ہمارے لیڈر ہیں انہیں ہمارے لیے کچھ کرنا چاہئے لیکن ابھی تک انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ لہٰذا اب وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں اب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئے۔
میزبان ساجد حسن نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کس سمت جا رہا ہے جس پر ٹک ٹاکر نے کہا ہمارے یہاں زیادہ تر سیاستدان کرپٹ ہیں اور اگر انہیں سیٹ ملی ہے تو ان کی زیادہ توجہ اس جانب ہوتی تھی کہ ہم کیسے فائدہ اٹھائیں۔

بعدازاں دوران انٹرویو ذاتی زندگی سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے بتایا کہ وہ چار بہنیں اور تین بھائی ہیں۔ ان کے والدین سرکاری ملازم ہیں، لہٰذا انہوں نے ان کی تعلیم پر خاص توجہ دی ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی، اور پھر اسلامک یونیورسٹی سے اسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ جبکہ شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فلحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ابھی وہ کوئی منفرد کام کرنا چاہتی، جو پہلے کبھی کسی نے نہ کیا ہو۔
واضح رہے حریم شاہ کے اس وقت ویڈیو شئیرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر تقریباً 4 ملین کے قریب فالورز ہیں، جبکہ اس دوران ان کی ویڈیوز پر ملینز کے قریب ویوز بھی دیکھے گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ پاکستان میں ایک سیلبرٹی بن کر سامنے آئیں۔ اگرچہ مرکزی میڈیا میں ان کا پہلی بار باقاعدہ نام س وقت گردش ہوا، جب ان کی پاکستان فارن آفس میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے سب کو چونکنے پر مجبور کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا شاہد آفریدی کے بیان پر مایوسی کا اظہار
یاد رہے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں پسند ہیں، وہ سنجیدہ طور پر پسند ہیں “. یہی نہیں انہیں محض بلاول ہی نہیں پسند بلکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بھی پسند ہے۔ جبکہ بعدازاں انٹرویو میں پوچھے گئے سوال میں ان سے ایک بار پوچھا گیا بلاول کے حوالے سے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی ہیں۔
0 Comments