بلال مقصود کو جنید صفدر کی گلوکاری تو پسند آئی، لیکن پھر تنقید کیوں؟


1

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گانے کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر اس وقت کافی وائرل ہو رہی ہے۔ ان کی آواز اور گانے کے انتخاب نے ان کے سیاسی وابستگی سے قطع نظر بہت سے انٹرنیٹ صارفین کا دل جیت لیا ہے۔ تاہم ، گلوکار بلال مقصود نے اس کے حوالے سے کچھ تلخ بات کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ سیف خان اور جنید صفدر حال ہی میں لندن میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، جس کی خبروں نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ مبذول کرائی ہے۔ شادی کی تقریب کی کئی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں۔ دریں اثنا ، ایک ویڈیو جو سامنے آئی وہ خود دولہا کی موسیقی کی پرفارمنس تھی۔

Image Source: Instagram

اگرچہ شادی کی اس پروقار تقریب میں ایک پیشہ ور گلوکار ، نوین کندرا کی خدمات حاصل کیں گئیں تھیں، جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو محظوظ کیا ، اس دوران نے جنید صفدر سے ایک گانا گانے کو کہا۔ یہ بات بہت کو ہی معلوم تھی کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے اتنا اچھا گانا گاتے ہیں۔ انہوں نے مقبول گانا ، کیا ہوا تیرا وعدہ جوکہ بالی ووڈ کی کامیاب فلم ہم کس سی کم نہیں ہیں، کو زبردست انداز میں گنگنایا۔

تقریب میں موجود مہمان جنید صفدر کی گانے کی صلاحیتوں سے جہاں حیران تھے، وہیں دلہن عائشہ سیف بھی شوہر کی اس چھپی ہوئی صلاحیت حیران دیکھائی دیں۔ جنید صفدر خوبصورت آواز سے ناصرف تقریب میں موجود سامعین کو مسحور کرتے دیکھائی دیئے، ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی لوگ اسے خوب پسند کر رہے ہیں، اس وقت ان کی گانے کی ویڈیو کافی وائرل ہے۔

مریم نواز کے 25 سالہ صاحبزادے جنید صفدر نے جہاں اپنی خوبصورت آواز سے سامعین اور عوام کے دلوں کو جیتا، وہیں کچھ لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے، انہیں لوگوں میں ایک نام معروف گلوکار، کمپوزر اوت اسٹرنگ بینڈ کے ممبر بلال مقصود بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردی پیغام میں اداکار بلال مقصود لکھتے ہیں کہ پس منظر میں موجود کچھ پھول شاید میرے ٹیکس کے دئیے ہوئے پیسوں کے ہوسکتے ہیں ، لیکن مجھے انہیں ان کی گائیکی کے لیے فل مارکس دینا ہوں گے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ اریبہ حبیب نے بلال مقصود اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مثبت رہیں، نہ کہ بچوں کو اس میں گھسیٹیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ، “ہم اب بھی صفر ریٹرن کے ساتھ ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ لیکن ، پھر بھی دل ہے پاکستانی۔

Image Source: Instagram

ساتھ ہی اداکارہ متھیرا نے بھی جنید صفدر کی صلاحیت کو جہاں خوب سراہا وہیں انہوں نے صارفین سے درخواست کی، کہ یہ ان کی زندگی کا بڑا لمحہ ہے، اس طرح کی بدتمیزی درست عمل نہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے رواں مہینے کی 22 تاریخ کو پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید صفدر، عائشہ سیف خان کے ساتھ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ عائشہ سیف سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی اور درینہ ساتھی سیف الرحمان کے صاحبزادی ہیں۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل ذرائع سے یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں واقع اپنے پارک لین کے فلیٹ میں کافی وقت گزار رہے ہیں۔ جہاں وہ ناصرف سیاسی اور پارٹی امور دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ خاندانی امور پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ جس میں ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ خوبصورت اور دلفریب شخصیت کے مالک جنید صفدر کے لئے لڑکی پسند کرنے سے لیکر شادی کے تمام معاملات خود سابق وزیراعظم نے انجام دیئے ہیں۔

یاد رہے جنید صفدر کا نام پہلی بار مرکزی خبروں میں اس وقت سامنے آیا تھا، جب لندن میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے وہ الجھ پڑے تھے۔ جبکہ حال ہی میں کشمیر الیکشن کی مہم کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں گالف کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ بادشاہوں کا کھیل ہے۔ بعدازاں مریم نواز نے بھی عمران خان کے بچوں پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کا نواسا ہے، اس کی کسی یہودی کی گود میں پرورش نہیں ہوئی ہے


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *