اداکارہ ثروت گیلانی کی ہندو باروچی کو راکھی باندھنے کی ویڈیو وائرل


0

دنیا بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار’ رکشا بندھن ‘جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس تہوار میں ایک بہن اپنے بھائی کی لمبی عمر کے لئے ہاتھ پر راکھی باندھتی ہے۔ جبکہ اُس کا بھائی اپنی کلائی پر راکھی بندھوا کر اپنی بہن کی حفاظت کا عہد کرتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی اپنے ہندو باورچی کو راکھی باندھ کر رکشا بندھن کا تہوار منایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Image Source: Daily Pakistan

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر چند ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ اپنے ہندو باورچی گھنیش کو ماتھے پر تلک لگاکر راکھی باندھتے ہوئے رکھشا بندھن کا تہوار مناتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ثروت کے برابر میں ان کے دونوں بیٹے پاکستان کا جھنڈا لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں ثروت گیلانی نے لکھا ’’پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ہر پاکستانی کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہئے۔‘‘

ویڈیو میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں گھنیش کو راکھی اس لیے باندھ رہی ہوں کہ ہم جنموں تک ساتھ رہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں متعدد صارفین کی جانب سے اداکارہ کے ہندو مذہبی تہوار راکھی (رکھشا بندھن) منانے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے اس عمل کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا ثروت نے وہ کیا جس سے ان کے کُک (باورچی) کو خوشی ملے۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھی چیز ہے۔ ایک اور صارف نے ثروت گیلانی کی تعریف کی اور لکھا اسلام میں ہمیں سب سے پہلے انسانیت کا درس دیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

تاہم کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ہندوؤں کا مذہبی تہوار منانے پر ثروت گیلانی پر تنقید کرتے نظر آئے۔ سمیرا نامی خاتون نے اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیا۔جب کہ ایک اور صارف نے لکھا اس سب کا کوئی مقصد نہیں۔ ہمیں ہمارے ملک میں بھارتی ثقافت کی تشہیر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Image Source: Facebook

یاد رہے کہ ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ثروت گیلانی نے گزشتہ دنوں ملک میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پر انوکھا مشورہ دیا تھا۔ اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بندوق تھامی ہوئی ہے اور نشانہ لگا رہی ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہیے۔’

مزید پڑھیں: دوسری شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والے فنکار

واضح رہے کہ اداکارہ نے خواتین کو یہ مشورہ لاہور میں مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کے باعث دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *