کیا عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان تلخیاں برقرار؟


-1

گزشتہ برس معروف گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی طلاق کی افواہوں نے جہاں دونوں فنکاروں کے پرستاروں کو کافی افسرده کرکے رکھ دیا تھا وہیں اس خبر نے سوشل میڈیا پر بھی سننے اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا، لیکن پھر یہ معاملہ خود ہی اچانک ٹھنڈا ہوگیا تھا، اور خوش قسمتی سے کوئی منفی خبر بھی سامنے مزید نہیں آئی تھی، تاہم حال ہی میں فلمساز قاسم علی مورید اور سعدیہ جبار کی شادی میں دونوں فنکاروں کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ بظاہر معاملات دونوں میں کچھ بہتر نہیں ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکار و گلوکار فرحان سعید اور عروا حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے پرکشش اور ہر دلعزیز جوڑے میں ہوتا ہے، ان کی محبت سے لیکر ان کی گلیمرس طرز زندگی اور پھر خوبصورت شادی کی تقریبات آج ہر نوجوان کی خواہش کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ہو یا پھر الیکٹرونکس میڈیا دونوں ہی پر ان فنکاروں کی اپنی الگ مقبولیت اور پہچان ہیں، لوگ ناصرف ان کی فنی زندگی سے متاثر تھے بلکہ ان کے محبت کے رشتے سے بھی بےحد متاثر ہوتے تھے۔

Image Source: Instagram

لیکن اب معاملات شاید کافی مختلف ہیں اور اس کا اندازہ حال ہی میں فلمساز قاسم علی مورید اور سعدیہ جبار کی شادی کی ویڈیوز میں دیکھ کر کیا جاسکتا ہے، جس میں یہ دیکھ کر بظاہر اندازہ ہو رہا تھا کہ دونوں فنکار ایک دوسرے سے آنکھیں چرا رہے ہیں، جبکہ جب شادی میں ڈانس ہو رہا تھا تو دونوں کی جانب سے ان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے ساتھ ڈانس نہ کرنا بھی حیران کن تھا۔

اس دوران ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی وائرل ہے، جس کی بنیاد پر تمام قیاس زیرگردش ہیں، ویڈیو کے مطابق اداکارہ عروہ حسین اسٹیج پر سعدیہ جبار کے ساتھ بیٹھیں ہیں جبکہ گلوکار فرحان سعید اسٹیج کے آگے کی جانب فلمساز قاسم علی مورید کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں، جس پر کہا جارہا ہے کہ اداکارہ عروہ حسین، فرحان سعید کو دیکھتے ہوئے کافی اداس اور غمگین ہیں۔

واضح رہے گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین سال 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے نے جہاں اپنی محبت جلد ہی شادی کے رشتے میں کیا بلکہ دیگر شوبز ستاروں کے لئے بھی ایک مثال بنے کہ ناصرف محبت کو جلد از جلد شادی میں بدلہ جائے بلکہ اپنے اپنے کیرئیر کو بھی کس طرح کامیابی کے ساتھ آگے لیکر بڑھا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ اس جوڑے کو فلمی ستاروں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل تھی۔

urwa hocane farhan saeed
Image Source: Instagram

اس تمام معاملے کی حقیقت کیا ہے، اس پر تو فلحال پردہ ہے، اگرچہ معاملات بظاہر اچھے نہیں لگ رہے لیکن ہماری اس جوڑے کے لئے انتہائی نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں کہ اگر ان کے مابین کچھ خراب معاملات ہیں تو وہ جلد حل ہوجائیں اور پھر سے خوشی بھرے انداز میں آپ سب لوگوں کو نظر آئیں۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *