سوشل میڈیا کے طفیل پچھلی دو دہائیوں میں وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ لوگ اب ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک سے اپنے پسندیدہ شخصیات کی زندگی کے ہر پل کی خبر رکھ سکتے ہیں۔ مداح پہلے جن لوگوں کو صرف فلموں یا ایوارڈ شوز میں دیکھتے تھے، اب سوشل میڈیا کی بدولت ان سے براہ راست بات چیت کرسکتے ہیں بلکہ ان کی تصاویر وویڈیوز پر کھل کر تبصرے بھی کرتے ہیں۔
جہاں آجکل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ رکھنا جتنا آسان ہوگیا ہے، اس کی پیچیدگیاں اتنی ہی بڑھ گئی ہیں کیونکہ دن بہ دن لوگوں میں اس بات کا احساس کم ہوتا جا رہا ہے کہ ان کے صرف ایک منفی تبصرے یا ایک مذاق سے دوسروں کی زندگیاں کتنی متاثر ہوتی ہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ و یوٹیوبر زویا ناصر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے ان صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہے جو ہر وقت کسی نا کسی شخص پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے کیرئیر، تعلقات اور ذہنی سکون برباد کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کسی بھی واقعے یا ٹرول کرنے والے شخص کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بات کی۔ زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے تعلقات، کیرئیر اور ذہنی صحت برباد کررہے ہیں، اگر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کو ہر بار ٹرول کے بدلے منہ پر گھونسا مارا جائے تو ہی انٹرنیٹ سے ایسی زہریلی چیزوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
اداکارہ زویا ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والے دوسروں کا مذاق اڑا کر یا ان کی تذلیل کرکے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ زویا نے ایسے افراد کو بزدل اور جاہل بھی قرار دیا۔ اگرچہ اداکارہ نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ انہیں بھی حالیہ دنوں میں منگنی ختم ہونے پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لیکن ممکنہ طور پر لوگوں کی جانب سے ٹرولنگ کیے جانے کی وجہ سے ہی اداکارہ نے حالیہ اسٹوری شیئر کی ہے۔
خیال رہے کہ زویا ناصر پر گزشتہ ماہ اس وقت تنقید شروع ہوگئی تھی جب انہوں نے اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ زویا ناصر نے گزشتہ ماہ 22 مئی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دیرینہ دوست جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کرلی ہے ،اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے منگیتر کا اچانک ان کے مذہب، عقائد، ملک اور ثقافت سے متعلق رویہ تبدیل ہوا، جس وجہ سے وہ ان سے راہیں جدا کرنے کے لیے مجبور ہوئیں۔ زویا ناصر نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی کہ ان کی ذاتی پرائیویسی اور دکھ کا خیال رکھ کر ان سے اور ان خاندان سے متعلق زیادہ باتیں نہ کی جائے تو اچھا ہے۔
جبکہ جرمن وی لاگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے زویا ناصر کو خود چھوڑا ہے، منگنی ختم ہونے کے بعد کرسچین بیٹزمین کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارتی صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے زویا ناصر کے سابق منگیتر نے لکھا کہ زویا کو میں نے خود چھوڑا ہے لیکن یہ ایک مختلف کہانی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…