زینتھ پی آر اور آئی او بی ایم کا اشتراک، پاکستان میں کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے شعبے میں مہارت کے فروغ کے لیے سرٹیفکیٹ پروگرام کا آغاز

پاکستان کی معروف پبلک ریلیشنز اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز فرم زینتھ پی آر (Xenith PR) نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہےجس کے تحت اسٹریٹجک کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے موضوع پر تین ماہ پر مشتمل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ اور پیشہ ور افراد کو عملی دنیا کی وہ مہارتیں فراہم کرنا ہے جو عالمی کارپوریٹ مارکیٹ میں کامیابی کے لیے ناگزیر ہیں۔

یہ سرٹیفکیٹ کورس گزشتہ سال گرین وچ یونیورسٹی کے ساتھ زینتھ پی آر کی کامیاب شراکت داری کے تسلسل میں متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک ڈپلومہ پروگرام شروع کیا گیا تھا تاکہ روایتی نصاب سے ہٹ کر پیشہ ور افراد کو عملی کمیونیکیشنز کی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ آئی او بی ایم کے ساتھ یہ نئی شراکت داری اب پاکستان کے طلبہ اور ورکنگ پروفیشنلز کے ایک نئے گروپ تک اس وژن کو وسعت دے گی۔

اس موقع پر زینتھ پی آر کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو راحیل نبی نے کہا”یہ پروگرام اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ بدلتی ہوئی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عملی دنیا کے تجربات کو کلاس روم کا حصہ بنانا ناگزیر ہے۔ آئی او بی ایم کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم تعلیمی علم اور کارپوریٹ دنیا کے عملی تقاضوں کے درمیان موجود خلا کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاکہ پیشہ ور افراد کو وہ درست مہارتیں، جدید تکنیکیں اور لچکدار سوچ فراہم کی جا سکے جو پاکستان جیسے پیچیدہ اور مسابقتی بازار میں نمایاں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔”

تین ماہ پر مشتمل یہ سرٹیفکیٹ پروگرام چھ جامع ماڈیولز پر مشتمل ہوگا، جسے زینتھ پی آر کے کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے شعبے میں تقریباً تین دہائیوں پر محیط عملی تجربے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

پروگرام کی تکمیل پر شرکاء پبلک ریلیشنز اور کمیونیکیشنز کے اہم شعبوں جن میں میڈیا ریلیشنز، برانڈ اسٹریٹجی، کرائسس کمیونیکیشنز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کمیونیکیشنز کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال شامل ہے، پر مضبوط عملی مہارت حاصل کر چکے ہوں گے۔ یہ وہ تجربہ ہے جسے عموماً ملازمت کے دوران حاصل کرنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں، جبکہ یہ پروگرام شرکاء کو ابتدا ہی سے جاب ریڈی پروفیشنلز کے طور پر نمایاں برتری فراہم کرے گا۔

مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی او بی ایم کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز، نبھان شاہ کریم نے کہا”آج کے دور میں کارپوریٹ کمیونیکیشنز میں کامیابی کا راز مختصر، جامع اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز میں پوشیدہ ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے طلبہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کلاس روم اور لیپ ٹاپ ہی سے کریں، تاکہ وہ مستقبل کے قائدانہ کرداروں کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔”

یہ شراکت داری دونوں اداروں کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں نئی نسل کی تربیت کے روایتی طریقۂ کار کو تبدیل کرتے ہوئے رٹے پر مبنی تعلیم کے بجائے عملی مہارتوں، حقیقی صنعتی تجربے اور روزگار سے ہم آہنگ تربیت کو فروغ دیا جائے۔

اس پروگرام میں داخلوں کا آغاز 23 ستمبر 2026 سے ہوگا، جبکہ کلاسز کا آغاز ستمبر 2026 میں آئی او بی ایم کراچی کیمپس میں متوقع ہے۔

zeeshan

Recent Posts

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

4 days ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

5 days ago

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

3 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

4 weeks ago