زارا نور عباس کا جلد شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

فلم ‘چھلاوہ’ اور ‘پرے ہٹ لو’ کی اداکارہ زارا عباس نور نے ڈرامے ‘دھڑکن’ سے ٹیلی وژن پر ڈیبیو کیا تھا۔ شوبز انڈسٹری میں زارا نور عباس کا شمار ان اداکاروؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ایکٹینگ سے بہت کم وقت میں نام کمالیا ہے۔اگرچہ ابھی انہیں کام کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تاہم ان کے کردار شبّو، حیا اور رانی بہت مقبول ہیں۔

حال ہی میں وہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی پر بات چیت کی اور ساتھ ہی جلد شادی کرنے کا راز بھی بتایا۔ انہوں نے جلد شادی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں اور رشتے میں بندھ جانے کے بعد اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے، بندہ کام پر فوکس کرتا ہے۔

Image Source: Instagram

زارا نور عباس نے ایک سوال کے جواب میں یہ انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں جب بھی کوئی اداکارہ شادی کرتی ہیں تو برانڈز اور لوگ ان کے ساتھ کام کرنا کم کردیتے ہیں لیکن جیسی ہی کوئی اداکارہ حاملہ بن جاتی ہیں تو سب برانڈز ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ’بیگم بادشاہ‘ کے کردار کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑی، وہ پہلے ہی اس طرح کے کرداروں کو اسکرین پر دیکھتی رہی تھیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مذاقاً بتایا کہ ’زیبائش‘ ڈرامے میں وہ، ان کی والدہ، خالہ بشریٰ انصاری اور شوہر اسد قریشی اس لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے پہلے یہی ڈراما گھر کے کچن میں ایک ساتھ کیا، پھر اسے اسکرین پر لانے کا منصوبہ بنایا۔

Image Source: Instagram

شو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی اداکاری پر خوب تنقید کرتے ہیں، تاہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے اور اسد قریشی کے درمیان بہت ہی کم تنازع ہوتا ہے، حال ہی میں انہوں نے شوہر کے ساتھ اس بات پر جھگڑا کیا تھا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ کام کیوں کررہے ہیں؟ زارا نور عباس نے اسی حوالے سے مزید وضاحت کی کہ وہ صبا قمر کے ساتھ خود کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر سے جھگڑا کیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں کررہے ہیں؟انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بننا پڑے تو بھی وہ یہ کر گزریں گی۔

زارا نور عباس نے اسد قریشی سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں بیرون ملک رہائش پذیر شخص سے کی تھی مگر 2017 کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔پہلی شادی کی ناکامی پر زارا نور عباس ماضی میں کھل کر بات کرچکی ہیں اور بتاچکی ہیں کہ شوہر کی جانب سے اداکاری کی اجازت نہ دئیے جانے کی وجہ سے ہی ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور ان کی طلاق ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ‘میں سمجھی کہ صرف پاکستانی ہی ایسا سوچتے ہیں، خاص طور پر جب برینڈ نے مجھے اس وجہ سے کام دینا ختم کردیا جب انہیں پتا چلا کہ میرے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، جب اداکارہ حاملہ ہو تو معاشرے کو یہ لگتا ہے یہ اب کسی کام کے قابل نہیں رہی‘۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

19 hours ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

1 month ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

1 month ago

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

2 months ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 months ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 months ago