ظالم شوہر نے نوبیاہتا بیوی کو برہنہ کرکے گھر سے نکال دیا

گھریلو تشدد اور شوہر کے ہاتھوں بیوی پر مارپیٹ کے واقعات معاشرے میں عام ہوتے جارہے ہیں لیکن روالپنڈی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے دل لرزہ اٹھے اور روح کانپ جائے، ملک کالونی گرجا روڈ کے علاقے میں سفاک شوہر نے اپنی نئی نویلی 14 سالہ دولہن کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے ملک کالونی گرجا روڈ میں ظالم شوہر نے اپنی 14 سالہ نوبیاہتا بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں گھرسے نکال دیا، پڑوسیوں نے نوجوان لڑکی کی مدد کی اور اسے تن ڈھانپنے کے لئے کپڑے دئیے۔

Image Source: The Guardian.com

اس واقعے پر متاثرہ لڑکی کے والد یوسف خان نے تھانہ میں رپورٹ درج کروائی۔ رپورٹ کے مطابق بیٹی کی شادی چالیس دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کروائی تھی تاہم شادی کے چند روز بعد سے ہی داماد نے بیٹی پر تشدد کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز داماد نے بیٹی کو برہنہ کرکے چارپائی سے باندھ دیا اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنایا، اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پھر برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 26 سالہ دولہا بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ طبی معائنے میں متاثرہ لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اس حوالے سے ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر ملک اللہ یار نے میڈیا کو بتایا کہ نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ارسال کردیئے گئے ہیں اور فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

پاکستان میں شوہر کی سفاکیت کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں شوہر نے خود اپنی بیوی کی عزت تار تار کردی۔ دیکھا جائے تو دنیا بھر میں تشدد کی عام ترین شکل گھریلو تشدد ہے۔ صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں ستر فیصد تک عورتیں گھریلو یا جنسی تشدد کا شکار بنتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق عورتیں اس کے بارے میں بات کرنے سے کتراتی ہیں اور کئی معاشروں میں شوہر کی نافرمانی پر مار پیٹ کو درست سمجھا جاتا ہے۔ جب کہ بعض اوقات بےجوڑ شادیاں، معاشی حالات اور جہالت تشدد کی بنیادی وجوہات بنتےہیں ۔اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گھریلو تشدد کی ایک اور بڑی وجہ رشتوں میں اعتماد، ایثار وقربانی کے جذبے کی کمی ہے۔

NEWS CREDIT: EXPRESS NEWS

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago