پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ سپر ماڈل ،میزبان اور اداکارہ زینب قیوم (زی کیو) کو کون نہیں جانتا۔ انہوں نے پاکستان فیشن انڈسٹری میں اپنی ماڈلنگ سے منفرد پہچان بنائی اور 2004 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں سال کی بہترین ماڈل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاہم آج کل وہ ماڈلنگ کی دنیا کو خیر آباد کر کے ٹی وی اسکرین پر مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔
حال ہی میں زینب قیوم نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ اداکارہ زینب قیوم نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئی جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔
دوران گفتگو اداکارہ زینب قیوم کا کہنا تھا کہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔ زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں کیسے ناکام ہوگئی۔
اداکارہ زینب قیوم نے کہا کہ میرے سابق شوہر کو ایسا لگتا تھا کہ ہمارے درمیان مطابقت نہیں ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لئے میں ان کی شکرار گزار ہوں کہ انہوں نے سب خود ہی ختم کردیا کیونکہ میں نے ان کے لئے سب کچھ کیا اس لئے مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں۔
خیال رہے کہ زینب قیوم پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب وہ پاکستانی ڈراموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔
زینب قیوم کی طرح شوبز کی کئی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی طلاق یا ازدواجی زندگی کی ناکامی پر آن ائیر بات کبھی نہیں کی اور اب کافی وقت گزرنے کے بعد وہ اس بارے میں گفتگو کرتے اور اپنے تجربات شیئر کرتے نظر آتے ہیں ۔گزشتہ دنوں رمضان المبارک میں ندا یاسر کے شو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے شرکت کی ، اس پروگرام میں شائستہ نے اپنے پہلے شوہر وقار سے طلاق اور اپنی 13 سالہ شادی کے ختم ہونے کے حوالے سے بات چیت کی نیز انہوں نے ٹیلی ویژن پر پابندی عائد ہونے اور امریکہ میں اپنے تین بچوں کے ساتھ جدوجہد کے بارے میں بھی حیران کن انکشافات کیے۔
مزید پڑھیں: برے تعلق سے نکل کر خود سھ تعلق بنائیں اور زندگی جیئں، جویریہ عباسی
علاوہ ازیں ، معروف پاپ گلوکارہ کومل رضوی نے بھی ایک پروگرام میں اپنی طلاق اور ذہنی مریض سابق شوہر کے بارے میں انکشاف کیے ۔ کومل رضوی نے اپنے شوہر کے ظلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 4 سال تک گھر میں قید رہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد عمان چلی گئی تھیں اور وہاں ان کا شوہر نہ صرف ان پر ظلم کرتا تھا بلکہ مارپٹائی بھی کرتا تھا۔گلوکارہ کے مطابق ان کا شوہر ذہنی طور پر بیمار تھا اور انہیں پیسے بھی نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ بھوکے پیٹ بھی سوئیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…