ماسی قرار دیئے جانے والوں کو اداکارہ سائرہ یوسف کا کرارا جواب

اداکارہ سائرہ یوسف کا شمار ہمیشہ سے ہی پاکستان کی پرکشش ترین اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا رہا ہے۔ انتہائی کم وقت کے عرصے میں اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے ذریعے انڈسٹری میں اپنا ایک بڑا نام بنایا۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں ان کی مقبولیت کوئی ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے، تاہم طلاق کے بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ایک تصویر پر انہیں کام والی ماسی قرار دیا گیا ہے، البتہ سائرہ یوسف کے ردعمل نے صارف کی بولتی بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سائرہ یوسف کی اپک طویل عرصے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے، اگرچے ابھی وہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تو دوبارہ وابستہ نہیں ہوئی ہیں البتہ ماڈلنگ کے شعبے میں وہ کافی سرگرم دیکھائی دے رہی ہیں۔

Image Source: Daily Pakistan

اس سلسلے میں چند روز قبل اداکارہ سائرہ یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی حالیہ ماڈلنگ کی تصاویریں شئیر کی۔ اداکارہ سائرہ یوسف نے معروف فیشن ڈیزائنر زارا شاہجہان کا ڈیزائن کردہ عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

خوبصورت عروسی لباس میں جہاں مداحوں نے اداکارہ سائرہ یوسف بے پناہ تعریف کی اور بےحد پسند کیا وہیں ایک مداح نے سائرہ یوسف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اتنے مہنگے لباس کے باوجود آپ میرے گھر پر آنے والی ماسی یعنی ملازمہ جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تنقید پر اداکارہ سائرہ یوسف نے صارف کو ردعمل دیتے ہوئے لاجواب کردیا، اداکارہ لکھتی ہیں کہ میری ہم شکل اور آپ کے گھر کی ماسی (ملازمہ) پر سلام ہو۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر جس مثبت انداز میں ناقدین کو جواب دیا، وہ بلاشبہ ایک مثالی طریقہ ہے، انہوں نے ناصرف ایک محنت کرنے والے کردار کی۔حرمت بڑھائی بلکہ صارف کو تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے آئینہ بھی دیکھا دیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایک بار پہلے اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تھی، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے بے انتہا تنقید کا نشانہ بنایا تھا، کسی نے ان کے چہرے کہ جھرریوں کی نشاندہی کی، تو کسی نے بوڑھی ہونے کے طعنے دیئے، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بھی جواب نہیں دیا تھا۔

Image Source: Express Tribune

یاد رہے اداکارہ سائرہ یوسف نے سال 2012 میں معروف اداکارہ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری سے شادی کرلی تھی، جس کے بعد انہوں نے کئی عرصے تک شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کر رکھی تھی۔ اس دوران کے ہاں بیٹی بھی پیدائش ہوئی تھی۔ جس کا نام نورے شہروز رکھا گیا تھا۔

بعدازاں گزشتہ برس سوشل میڈیا پر سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ازواجی زندگی سے متعلق کچھ ناخوشگوار خبریں سامنے آئیں تھیں، تاہم اس وقت تو یہ باتیں دم توڑ گئیں تھیں البتہ رواں برس یہ خبر سامنے آئی کہ اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق ہوگئی ہت، جس کے بعد شہروز سبزواری کی جانب سے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی گئی تھی، جس پر عوام نے ناصرف اداکار شہروز سبزواری کو بے انتہا تنقید کا نشانہ بنایا تھا بلکہ پورے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ سائرہ یوسف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

طلاق کے فوری بعد اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سے ماڈلنگ کی دنیا میں جہاں قدم رکھا، وہیں انہیں اداکار شہریار منور صدیقی کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago