Categories: پاکستان

سموسے بیچنے والا بچہ اب کہاں ہے؟

علم حاصل کرنا فرض ہے اور ایسا کون ہوگا جو نہ چاہتا ہو کہ ان کا بچہ اچھا پڑھ لکھ جائے ۔مگر بد قسمتی سے آج کل اپنے بچوں کو پڑھانا بہت مشکل ہو گیا ہےاس مہنگائی کے دور میں لوگ جتنی مشکل سے گزر بسر کررہے ہیں ان لوگوں کے لئے اپنے بچوں کو پڑھانا ایک دیوانے کا خواب ہی ہے۔کیونکہ کہ اس مہنگائی میں بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا مشکل ہے تو پھر تعلیم کا نمبر تو بعد میں ہی آتا ہے۔۔

 لیکن کچھ بچوں کو پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ اپنے  بل بوتے پہ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں  اور اپنے گھر والوں کے لئے چھوٹی عمر سے ہی کمانا شروع کردیتے ہیں ایسا ہی ایک بچہ آپ کو یاد ہوگاجس کا شماربا ہمت بچوں میں ہوتا ہے  وہ باہمت بچہ  زاہد  ہے جو آج سے تقریبا4سال پہلے سڑک کنارے سموسہ فروخت کرتا تھا۔

Zahid Samosa Boy

کچھ سال پہلے  ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ زاہد اب اسکول جانے لگا ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر سموسہ بیچنے والا بچہ زاہد جس کی دو سال قبل ویڈیو وائرل ہوئی تھی، آج وہ کام کر رہا ہے جس کا وہ حق رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر زاہد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد باسم صاحب جو ایک اسکول کے پرنسپل ہیں انہوں نے اس بچے کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا اور یہ بچہ چھٹی جماعت میں پڑھنے لگ گیا تھا اور ساتھ ساتھ خوب کامیابیاں بھی سمیٹ رہا تھا۔

 اب  وہ سموسے بیچنے والا لڑکا ‘زاہد’ اب 8ویں جماعت میں ہے،ا سکول پرنسپل کی تعلیم کی ذمہ داری لینے کے بعد بطور ہیڈ بوائے تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کر رہا ہے

زاہد، سموسے بیچنے والا لڑکا جس کی ویڈیو فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر کا فی وائرل ہوئی تھی ، اب اس بچے نے کامیابی کی طرف ایک اورمثبت قدم اٹھایا ہے۔ پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل باسم احمد فریدی نے زاہد کی تعلیمی کامیابی کے بارے میں ایک حالیہ اپ ڈیٹ شیئر کی، جس میں ایک انسانی  زندگی کےحالات  بدلنے میں سوشل میڈیا کی طاقت کو اجاگر کیا گیا۔

زاہد جو کچھ سال پہلے اپنے   بڑے خاندان کی کفالت  کے لئے سٹرک پر سموسے بیچتا تھا باسم آفریدی نے اس بچے پر خصوصی توجہ دی اور زاہد کی  تعلیم کی ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

 آفریدی نے عارضی طور پر  مالی امداد کے بجائے زاہد کو  تعلیم کی اخراجات اٹھانے  پر زور دیا، اور یہ فیصلہ زاہد کے لیے تبدیلی کا باعث ثابت ہوا ہے۔

دسمبر 2023 کے آخری ہفتے میں، زاہد آٹھویں جماعت میں ہے اور اپنی پڑھائی میں ترقی کر رہا ہے، اس کے علاوہ ، وہ  اسکول کی تعلیم کے علاوہ   زاہد  ہم نصابی سرگرمیوں  میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔

 زاہد نہ  صرف تعلیمی لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ اسکول کی اسٹوڈنٹ کونسل میں ہیڈ بوائے کے طور پر بھی کام کرتا ہےوہ  اپنے اندر نئے اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال بھی  کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

آفریدی نے واضح کیا کہ اسکول زاہد کی تعلیم کو مکمل طور پرا سپانسر کررہا ہے، جس میں کورس کی فیس، اسٹیشنری، نوٹ بک، اور پک اینڈ ڈراپ فیس سمیت تمام متعلقہ اخراجات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زاہد کے دو چھوٹے بھائی بھی اس ہی اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر وہ یہ کام کررہے ہیں تو یہ  کوئی خیراتی عمل یا زکوٰۃ/صدقہ کی ایک شکل نہیں ہے بلکہ ایک نجی اسکول  پرنسپل  کی حیثیت سے انکا فرض ہے۔ انہوں نےمذید وضاحت کی ہے  کہ سندھ تعلیمی بورڈ کے ضوابط کے مطابق رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکول 5 فیصد طلباء کو مفت پڑھانے کے پابند ہیں۔

آفریدی نے دوسرے نجی اسکولوں پر زور دیا کہ وہ اس کی پیروی کریں اور مستحق طلباء کو تعلیم کی پیشکش کرکے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر زاہد کی کامیابیوں کو مثبت تبدیلی کی ترغیب دینے اور دوسرے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شیئر کیا۔

آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک  زاہداسکول میں ہے اس  کی تعلیمی ضروریات پوری ہوتی رہے گی ،                                  آ فریدی نےمزید  امید ظاہر کی   ہےکہ زاہد آگے بھی اپنی تعلیمی قابلیت سےآگے بڑھے گا اور کوئی نہ کوئی یونیورسٹی  اسے اپنے مطلوبہ شعبے میں اسکالرشپ کی پیشکش  ضرور کرے گی۔ زاہد کے کاروباری جذبے اور اس کے پہلے سڑک کے کنارے کاروبار کے ذریعے سیکھے گئے اسباق کو دیکھتے ہوئے،آ فریدی کا خیال ہے کہ زاہد مستقبل میں ایک کامیاب انسان کے طور پر ابھرے گا۔

زاہد کی کہانی مثبت خیالات کے طور پر کام کرتی ہے، جو تعلیم کے تبدیلی کے اثرات اور سماجی تبدیلی کے امکانات کو واضح کرتی ہے جونوجوانوں کو اپنے خوا ب پورے کرنے اور محنت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

5 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

7 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago