نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل


0

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔

Yumna Zaidi Falling Down

تاہم اسی دوران ایک ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں یمنیٰ زیدی کو  سیڑھیوں سے گرتا دیکھ کر مداح ششدہ رہ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ زیدی نے اسکرین کے پیچھے کے مناظر کی ایک جھلک جاری کی جس میں پہلے اور بعد کے مناظر میں کچھ ناقابل فراموش لمحات شامل تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خیریت دریافت کرنے کے تبصروں کا سیلاب آگیا۔

:مزید پڑھیے

کس نے کیے سب سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام؟لکس اسٹائل ایوارڈ

  بعدازاں اداکارہ نے  اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے صدقہ ادا کرنے کی طاقت واضح کردی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ زیدی نے  ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئےلکھا کہ،’ حالیہ ویڈیو، جو بہت خوفناک لگ رہی ہے، شرمناک ضرور تھی لیکن تکلیف دہ نہیں تھی،میرے ناخن کے نزدیک معمولی چوٹ آئی ہے اسے علاوہ سب ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ،’ صدقہ دینے کی بدولت خدا کا شکر ہے کہ اس خطرناک حادثے کے باوجود میں محفوظ ہوں اور اس سین کو مکمل کرنے میں کامیاب رہی ’۔

واضح رہے کہ ڈراما جینٹل مین میں یمنیٰ اورہمایوں کو ایک ساتھ دیکھنے   کیلئے ڈراما شائقین میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *