یوٹیوب پاکستان میں مارکیٹنگ کا سب سے موئژ ذریعہ بن گیا

مشہور زمانہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے بارے میں تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ یہ دنیا کا مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس کے استعمال کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب یوٹیوب پاکستان میں مارکیٹنگ کا سب سے موئژ ذریعہ بن گئی ہے۔ یہ اہم انکشاف نیسلے کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ کیس اسٹڈی میں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان یوٹیوب کے لئے تیزی سے فروغ پانے والی مارکیٹ بن گیا ہے۔اس حوالے سے یوٹیوب پاکستان نے اپنی پہلی برانڈ کاسٹ کااہتمام کیا، اس تقریب میں گلوکاروں اور ڈانسرز سمیت سیکڑوں نوجوان تخلیق کاروں نے شرکت کی اور ملک کے نمبر ایک آن لائن وڈیو اور میوزک پلیٹ فارم کے بڑے مشتہرین کو حیران کردیا۔ایک مختصر کنسرٹ اور مقبول یوٹیوبرز کی مؤثر پریزنٹیشنز کے ساتھ شروع ہونے والی یہ  تقریب یوٹیوب کے منتظمین کی طرف سے ایڈورٹائزرز  کے لئے سیلز پچ کے طور پر پیش کی گئی۔

Image Source: Unsplash

یوٹیوب کے ڈائریکٹر پارٹرنر ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ برائے ایشیا پیسیفک مارک لیفکووٹز نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر یوٹیوب کے لیے سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹوں میں سے ایک ہے،   18 سے 24 سال کی عمر کے 62 فیصد آن لائن پاکستانیوں نے مہینے میں کم از کم ایک بار یوٹیوب دیکھنے  سے آگاہ کیا۔

Image Source: Unsplash

پیرنٹ کمپنی گوگل اور ریسرچ فرم کنٹر کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 78 فیصد انٹرنیٹ صارفین نے کہا کہ یوٹیوب وہ وڈیو پلیٹ فارم تھا جس پر وہ اس وقت گئے جب وہ شوز اور آن لائن مواد دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اسی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ 76 فیصد انٹرنیٹ صارفین کا خیال ہے کہ یوٹیوب نے ”کچھ نیا سیکھنے“ میں ان کی مدد کی۔ تین چوتھائی انٹرنیٹ صارفین نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو پلیٹ فارم میں ایسا مواد موجود ہے جس نے انہیں”ان کی دلچسپیوں کو مزید گہرائی سے جاننے“میں مدد کی۔

Image Source: Unsplash

مسٹر لیفکووٹز نے کہا کہ سالانہ 10 لاکھ روپے یا اس سے زائد کمانے والے یوٹیوب چینلز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پاکستان میں ایک لاکھ  سے زیادہ سبسکرائبرز کے  حامل 5400 سے زیادہ یوٹیوب چینلز  موجود ہیں جن کی تعداد میں  سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے 350 سے زیادہ چینلز کے ایک ملین سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔

گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان صدیق قریشی نے اپنی پریزنٹیشن اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوٹیوب جدید زندگی کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ یہ عام لوگوں کی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور تفریحی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔انہوں نے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ ان”گہرے روابط“سے فائدہ اٹھائیں جو یوٹیوب کے صارفین نےاس پلیٹ فارم پر بنائے ہیں تاکہ ان کے ذہنوں میں سب سے اوپر رہتے ہوئے فروخت میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جاسکے۔

مزید پڑھیں: دس سالہ موسیٰ تنویر یوٹیوب ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے

میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی کیس اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ نیسلے فروٹا وائٹلز کو چند شہروں میں کم فروخت کا سامنا تھا۔اس نے جانچنے کا فیصلہ کیا کہ کون سا اشتہاری چینل”ٹی وی یا یوٹیوب“موئژ نتائج دے گااور کیس اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ یوٹیوب نے تیسرے دن ٹی وی کی پہنچ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹی وی  پر چلائی گئی مہم کے مقابلے یوٹیوب کی باہدف رسائی تین گنا زیادہ تھی جبکہ اس کی لاگت 70 فیصد کم تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago