یسرا رضوی کی 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا رازکیا ہے؟

اداکارہ اور ہدایت کار یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔

یاسرہ رضوی نے 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔ان کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بہت باتیں ہورہی تھیں کہ اداکارہ نے بچے سے شادی کر لی

، ایسے معاشرے میں جہاں بڑی عمر کی خاتون اور چھوٹی عمر کے لڑکے کی شادی پر شدید تنقید کی جاتی اور مذاق اڑایا جاتا ہے، وہیں یاسرہ رضوی نے ایک نئی مثال قائم کر ڈالی۔

یسرا رضوی سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پراپنی فیملی کی تصویریں زیادہ شئیر نہیں کرتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ افواہیں پھلا رہے  تھے کہ ان دونوں  کی طلاق ہوگئی ہے۔

اس کے بعد یسرا نے  اپنےشوہر  عبدالہادی کے ساتھ  تصویر شئیر کرتے ہوئے فلسفیانہ انداز میں شوہر سے علیحدگی کو لوگوں کی سوچ اور قیاس آرائیاں قرار دیا تھا اور لکھا تھا کہ لوگ آسانی سے دوسروں کے جدا ہونے سے متعلق سوچتے ہیں ۔

 شادی کے ایک سال بعد اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بھی بتایا تھا   کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا رہا ہے۔

انوکھی شادی

یسرا رضوی کی شادی  اس حوالےسے بھی انوکھی تھی کہ انہوں نے اپنی شادی پر بہت کم خرچ کیا اور انہوں نے  حق مہر میں پیسوں کے بجائے نماز فجر پڑھنے کا مطالبہ کیا تھا۔  

image source:dawn news

م2021میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ بہت کم اسکرین پر نظر آتی ہیں۔

کافی عرصے بعد کچھ دن پہلے یسرا رضوی نےٹی وی شو میں شرکت کی۔

اداکارہ نے تابش ہاشمی کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتایا۔

Yasra Rizvi Kamyab Shadi

تابش ہاشمی سوال پوچھاکہ’آپ کی عبدالہادی سے کامیاب شادی کا کیا راز ہے؟ کیا وہ آپ سے بہتر ہیں یا آپ برداشت زیادہ کرتی ہیں۔

جس پر یاسرہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقی بات ہے کہ عبدالہادی مجھ سے بہتر آدمی ہے، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عبدالہادی کے ساتھ شادی میری خوش قسمتی ہے۔

یسرا نے کہا کہ ہماری کامیاب شادی کا راز دوستی ہے۔

مشہور ڈرامے

یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ‘داغ’، ‘من کے موتی’ دل نا امید تو نہیں،آنگن اور ‘مجازی خدا’ وغیرہ شامل ہیں۔

ان کی مشہور ویب سیریز”چڑیل”ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نےکامیاب  پاکستانی فلم  “منٹو” میں بھی کام کیا ہے

البتہ اب وہ ہدایت کاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں، انہوں نے پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ اداکاری کرنا آسان ہے لیکن انہیں ہدایت کاری کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago