یاسر نواز نے ہاتھ جوڑ کر علیزے شاہ سے معافی مانگ لی۔

 پاکستا ن کے معروف سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

 ہوا کچھ یوں کہ اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی  چینل کو انٹرویو دیا۔اس دوران انہوں نے اپنے ایک بیان کے سبب علیزے شاہ کے ساتھ بننے والے تنازع کےمتعلق بات  بھی کی۔

Image Source : Oye yeah com

اور اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار ایک ہی بات کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ہے۔اور اس کے ساتھ انہوں نے علیزے شاہ سے معافی بھی مانگی ہے کہ انہیں شو میں علیزےشاہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔

انہوں نےمذید کہا ‘نہ میں اس ڈرامے کا پروڈیوسر تھا اور نہ میں اس سیریل کا ڈائریکٹر تھا، ، میں چپ رہ سکتاتھا۔

انہوں نے علیزے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ییں اور انہیں یقین ہے کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں گی۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو  ان جیسی  اداکارہ کی ضرورت ہے۔

یاسر نواز نے مزید کہا کہ ‘میری سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ میں اور علیزے شاہ ایک ساتھ دوبارہ کام کریں اور اچھا کام کریں۔

انہوں نے اور کہا کہ میں نے وقت کے ساتھ سیکھا ہے کہ ہمیں ایسے سوالوں اور پروپیگنڈے کا حصہ  نہیں بنناچاہیے۔ کسی بھی سمجھدار کو کسی کا نام نہیں لینا چاہیے اور نہ ہی شرمندہ کرنا چاہیے۔میڈیا ہمارا دشمن ہے وہ ہمیں لڑانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے یاسر نواز کی تنقید پر ردِعمل جاری کردیا، ویڈیو وائرل

یاسر نواز ایک ورسٹائل پاکستانی اداکار اور ہدایت کار ہیں جو اپنے پورے کیرئیر میں متعدد مقبول ڈراموں میں کام کر چکے ہیں ، جیسے میری ذات زرہ بے نشاں ، نادانیاں، میرا دل میرا دشمن، دل ماں کا دیا، تیرا یہاں کوئی نہیں، اور بہت سے۔

یاسر نواز نے معافی کیوں مانگی؟

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یاسر نواز نے جون 2021 میں نجی چینل پر احسن خان کے شو میں علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ساتھی اداکار نوید رضا کی جانب سے بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیٹ پر اداکار ہمایوں سعید اور یاسر نواز کے ساتھ برا برتائو کیا تھا۔

دوران شو اداکار و ہدایتکار نے  اہلیہ و میزبان ندا یاسر کے شو کے وائرل ہونے والی کلپس پر بھی بات کی اور کہا کہ دوسری خواتین کی طرح ان کی کو بھی شریک حیات کو بہت ساری چیزوں کا علم نہیں ہوتا،

اس لیے لوگ ان کی بے علمی کی  بنا پر فارمولا کار اور 92 ورلڈکپ جیسے کلپس وائرل کروا کر  ندا پر تنقید کرتے ہیں۔ 

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago