جھریوں سے کیسے بچا جائے؟


0

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جھریوں کا تعلق عمر کے ساتھ ہے، یہ غلط خیال ہےجھریاں نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتی ہیں بلکہ بہت زیادہ کیمیکلز کے استعمال اور تجربات سے بھی چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے چہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہیں خاص کر ہمارے جسم کے ان حصوں پر جو سورج کے سامنے زیادہ رہتے ہیں جس میں ہاتھ، پاؤں اور گردن وغیرہ شامل ہیں۔

Wrinkel On Face Protection
Image caption:Times Now & Liberty

            چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں پڑجانا باعث تشویش ہے لیکن کچھ اقدامات ایسے ہیں کہ جن پر عمل کرنے سے بڑھاپے کی اس علامت کو کافی حد تک دور رکھا جاسکتا ہے۔

زیادہ تر جھریاں40سے 50 سال کے درمیان ہوتی ہیں کیونکہ تب جلد ڈھیلی ہوجاتی ہے اور اس میں نمی ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ جینیاتی طور پر بھی جھریوں نمودار ہوتی ہیں۔ لیکن یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ سورج کی روشنی ہماری جلد پر جھریوں کا سبب بنتی ہے اس کے علاوہ تمباکو نوشی بھی جھریوں کا سبب بنتی ہیں۔

مذید پڑھیئے

مون سون کے موسم میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

 نیند کی کمی چہرے پر جھریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ طبی ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں صرف یہ ہی نہیں بلکہ سونے کا انداز بھی چہرے کی جلد پر لکیروں کا باعث بن سکتا ہے۔

چہرے پر جھریاں کولاجن (بے رنگ پروٹین) اور لچک ختم ہونے کے نتیجے میں نمودار ہوتی ہیں اور نیند کے دوران چہرے پر پڑنے والا دباﺅ اس کی وجہ ہوسکتا ہے۔

Wrinkel On Face Protection

مندرجہ ذیل طریقوں سے بچ کر جھریوں پہ قابو پایا جا سکتا ہے۔

تکیے کا استعمال

سونے کیلیے کاٹن کی جگہ ریشم یا ساٹن کے تکیوں کا استعمال کریں۔ ریشمی غلاف میں آپ کی جلد تکیے پر پھسلے گی یا یوں کہہ لیں کہ چہرے پر دباﺅ بہت کم پڑے گا۔

ناریل کا تیل

جھریوں کی روک تھام کا قدرتی ذریعہ ناریل کا تیل ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بازاروں میں ملنے والے لوشنز کا بہترین متبادل ہے، ہر رات کو سونے سے قبل چہرہ دھو کر کچھ مقدار میں اسے جلد پر ملنے سے آپ کو جلد بہترین نتائج ملیں گے۔

بالکل سیدھا لیٹنا

بہت سے لوگ پیٹ کے بل یا دونوں پہلوﺅں پر لیٹتے ہیں جس کا مسلسل دباؤ چہرے پر پڑرہا ہوتا ہے جو بعد ازاں چھریوں کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔ اس کیفیت کا علاج کمر کے بل یا چت لیٹنا ہے ایسا کرنے سے چہرے پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں پڑتا۔

اگر ایسے سونے میں بے چینی ہوتی ہے اور خود کو کروٹ لینے سے روک نہیں پاتے تو کوئی بات نہیں اس کی مشق کرتے رہیں وقت کے ساتھ آپ اس کے عادی ہوجائیں گے۔

وٹامن اے

وٹامن اے عمر کے اثرات کی روک تھام کے لیے طاقتور جز ہے۔ اس وٹامن اے کی کمی چہرے پر جھریوں کا باعث بن جاتی ہے اور ماہرین کی جانب سے اس سے تیار کردہ کریم کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ سپلیمنٹ میں بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نیند کی کمی

جھریوں کی روک تھام کے لیے کچھ بھی کرلیں مگر نیند پوری نہ کی تو کوئی فائدہ نہیں، مناسب وقت میں نیند اس کے لیے سب سے ضروری ہے یعنی سات سے 8 گھنٹے سونا جس سے جلد کی تازگی دوبارہ بحال ہوجاتی ہے۔

پروبائیوٹکس اور دہی

اسکن کے متعلق کی جانے والی تحقیقوں سے معلوم ہوا ہے کہ پروبائیوٹکس کا استعمال جو دہی میں پایا جاتا ہے اس کے استعمال سے جلد کی صحت کو فروغ مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ناپسندیدہ جھریاں بھی کم ہوتی ہیں۔ پروبائیوٹکس سورج کی روشنی کے نقصان دہ اثرات سے بھی حفاظت کرتا ہے۔

مساج کے ذریعے جھریاں کم

بہت سے لوگ چہرے کی جھریاں کو روکنے اور کم کرنے کے لئے مساج کا رخ کی طرف آتے ہیں حقیقت میں ہینڈ ہیلڈ فیشل مساج ڈیوائس کا استعمال پروٹین بڑھا کر جھریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے جو جلد کو ہموار بھی رکھتا ہے آپ کی انگلیوں سے کی جانے والی روزانہ 3 سے5منٹ کے لئے چہرے کی مالش جلد پر وہی اثرات دے سکتی ہے جو اس مشین سے ملتی ہے یہ تناؤ کو بھی کم کر سکتا ہے

زیتون کا تیل

یہ تیل جلد کے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے، یہ تیل جلد پر زیادہ جھریاں پیدا کرنے سے بچاتا ہے۔ زیتون کے تیل میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو جلد میں کولیجن کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں

آپ زیتون کے تیل کو سلاد میں یا کھانے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنی جلد پر لگانا چاہتے ہیں تو آپ رات کو لگا کر سو سکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *