وفاقی وزیر زرتاج گل کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی

ہمارے معاشرے میں ایک بہت ہی مشہور فقرہ ہے کہ پہلے تولو پھر بولو، یعنی انسان کو بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہئے کہ وہ کیا بول رہا ہے اور کہاں بول رہا ہے۔ اگرچہ ان باتوں کا خیال رکھیں گے تو یقین کریں آپ کی زندگی آسان ہے اور اگر نہیں تو پھر موجودہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی زندگی آپ کے لئے بڑی مثال ہے۔

جہاں سال 2020 دنیا کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا وہیں شاید یہ سال وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے لئے بھی خوب بھاری ہے۔ کیونکہ وہ ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی لیکن اس بار بھی وجہ شہرت ان کی زبان کا پھسل جانا ہی بنا ہے۔

واقعہ کچھ یوں کے کل 17 اگست کا دن تھا، جو پاکستان کے سابق آرمی چیف اور سابق صدر جنرل ضیاء الحق کا یوم وفات تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ وہ بات تھی جو شاید سب کو معلوم تھی لیکن وفاقی وزیر زرتاج گل کی معلومات تھوڑی مختلف تھی، ان کی معلومات کے مطابق کل جنرل ضیاء الحق مرحوم کا یوم پیدائش تھا اور اس بات اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام کے دوران کردیا۔ وفاقی وزیر زرتاج گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو پروگرام کے دوران کہا کہ ” میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں، آج جنرل ضیاء الحق جس نے ان کی پارٹی بنائی تھی، آج ان کا یوم پیدائش ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا بس یہ کہنا تھا کہ وہاں پروگرام میں موجود دیگر مہمان حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ پروگرام کے اینکر پرسن ندیم ملک نے وفاقی وزیر زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے اور کہا کہ خدا کا نام لیں، آج 17 اگست ہے اور آج کے دن سابق آرمی اور سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا اور ان کی موت ہوئی تھی۔

جس پر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ پھر انہیں ضیاء الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ البتہ دوسری جانب پروگرام میں موجود رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب زرتاج گل کی یہ بات سن کر پروگرام کے دوران اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائے اور سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

جبکہ بات پھر پروگرام تک ہی محدود نہ رہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر گزشتہ رات کے پروگرام کی ویڈیو کافی وائرل ہے، لوگوں کی جانب سے اس پر مختلف انداز میں تبصرے کئے جارہے ہیں۔ یہی نہیں وفاقی وزیر زرتاج گل اس وقت ٹوئیٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہیں۔

واضح رہے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے حوالے سے یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کورونا وائرس میں کوڈ 19 کے 19 کے حوالے سے ایک۔دلچسپ بیان دیا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا اور انھیں اس پر تنقید بھی برداشت کرنی پڑھی تھی بعدازاں ان کی جانب سے اسے زبان کا پھسل جانا قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ ابھی تک اس معاملے پر ان کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago