Categories: ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں غلطی سے اپنا ڈیلیٹ میسج واپس لانا ممکن ہوگیا

دنیا کا مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ ہر سال متعدد نئے فیچرز متعارف کرواتاہے اسی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اب ایک مرتبہ پھر صارفین کی مشکل آسان کرنے کے لئے ایک اور نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے، اس فیچر میں اگر آپ غلطی سے میسج کو ‘ڈیلیٹ فار می’ کردیں گے تو اسے واپس لایا جاسکے گا۔ ایپلی کیشن نے یہ فیچر دسمبر کے آغاز پر متعارف کرایا تھا لیکن تمام صارفین کی اس فیچر تک رسائی ممکن نہیں تھی، اب واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ ، اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

Image Source: File

اس نئے فیچر میں کیا ہے؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صارفین چیٹ کے دوران جلد بازی میں یا غلطی سے کسی پیغام کو ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کی بجائے ‘ڈیلیٹ فار می’ کردیتے ہیں جس سے پیغام ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہوجاتا ہے اور جس کو میسج غلطی سے گیا ہوتا ہے وہ پڑھ لیتا ہے۔مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ اب جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کریں گے تو اسے دوبارہ اپنی اسکرین پر بھی واپس لاسکتے ہیں۔

Image Source: File

اس فیچر کو کیسے استعمال کرنا ہوگا؟
واٹس ایپ نے نئے فیچر کے تحت میسج کو ری کوور کرنے کے لئے صارفین کو ‘ان ڈو’ کا آپشن دے دیا ہے، مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا، جبکہ ڈیلیٹ فار ایری ون میں یہ آپشن موجود ہی نہیں ہوگا۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں ہر 4 میں سے ایک آدمی کے پاس واٹس ایپ کا اکاؤنٹ موجود ہے اور دنیا بھر میں 2 ارب صارفین اس ایپلیکیشن کے ذریعے روزانہ 42 ارب میسجز کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہی نہیں، واٹس ایپ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہر 24 گھنٹوں میں ڈھائی کروڑ وڈیوز بھی ایک دوسرے سے شئیر کی جاتی ہیں۔اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سروس مفت دستیاب ہے۔ پہلے تک اس سروس کی فیس ایک ڈالر سالانہ تھی مگر کمپنی نے جنوری 2016 سے وہ بھی ختم کردی اور ہر صارف بغیر کسی خرچ اور اشتہارات کی جھنجٹ کے، واٹس ایپ استعمال کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2019 میں بھی واٹس اپ نے اپنی مقبولیت برقرار رکھنے اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ نئے فیچرز بہت جلد عوام الناس میں مقبولیت حاصل کرلیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا جس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم حالیہ دنوں میں اسے پیش کردیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago