Categories: ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اب مفت نہیں رہا، کمپنی کا بڑا فیصلہ

دنیا بھر میں مفت ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ واٹس ایپ کی کمپنی نے یہ اعلان کردیا ہے کہ کاروباری سلسلے کے تحت واٹس ایپ بزنس کا اب مفت استعمال نہیں کیا جاسکے گا بلکہ اس پر سروسز چارجز لاگو ہوں گے۔ کمپنی کا یہ اقدام واٹس ایپ کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔

کمپنی نے واٹس ایپ چارجز کے حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے بزنس ایپ اور واٹس ایپ بزنس API فراہم کیا ہے تاکہ چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کو اپنی چیٹنگ کو منظم بنانےمیں مدد ملے۔ اس سلسلے میں صارفین کی آراء بھی یہی ہے کہ واٹس ایپ کاروباری اداروں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ مزید اس پریس ریلیز میں یہ بتایا گیا ہے کہ اب واٹس ایپ کاروباری صارفین کو اپنی فراہم کردہ کچھ سروسز کا معاوضہ وصول کرے گا یعنی یہ سروسز مفت نہیں ہوں گی بلکہ ان کے چارجز ہونگے اور یہ معاوضہ واٹس ایپ کمپنی کیلئے کاروبار میں اضافہ میں مددگار ہوگا۔

Image Source: Tech Radar

اس کے علاوہ ، اس پریس ریلیز میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس نے یہ واضح کر دیا کہ صارفین کےلئے کاروبار کو تیز اور موثر طریقوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ضمن میں واٹس ایپ ایک سادہ اور آسان طریقہ ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق روزانہ 175 ملین سے زیادہ افراد واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہیں اور ہماری ریسرچ سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لوگ کاروبار کے لئے واٹس ایپ سے مدد لیتے ہیں بلکہ اس سےخریداری بھی کرتے ہیں۔

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگ واٹس ایپ کا استعمال دوستوں اور فیملی سے بات چیت کے لئے کرتے ہیں اسی وجہ سے ہم مستقبل میں بھی نئی نئی خصوصیات تیار کرتے رہیں گے تاکہ لوگوں کی چیٹ کو محفوظ بنا سکیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ ان چند ایپس میں شامل ہے جس کو پوری دنیا میں 5 بلین سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ نیز کمپنی کی طرف سے 9 نومبر 2009 کو واٹس ایپ کو باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago