شنیرا اکرم کی سردی کے موسم میں سڑکوں پر رہنے والوں کیلئے مدد کی اپیل

ان دنوں کراچی سمیت پورا ملک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، گرم کپڑوں، کمبلوں اور لحافوں کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے، لیکن افسوس ہمارے ہاں کئی ایسے لوگ بھی ہیں، جن کے پاس ناصرف یہ سہولیات میسر نہیں بلکہ سر ڈھانپنے کے لئے چھت تک موجود نہیں ہے، ایسے لوگوں کیلئے بلاشبہ یہ موسم کسی آزمائش سے کم نہیں ہیں۔ ان ہی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سماجی ورکر شنیرا اکرم نے بےگھر لوگوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے اور امید ظاہر کی کہ دیگر لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم جو سماجی مسائل پر توجہ دینے کے لئے پہنچانی جاتی ہیں، انسٹاگرام پر کراچی کی سڑکوں پر اپنے سماجی کام سے متعلق تصاویر شئیر کیں۔ جس میں انہوں نے بارش کے بعد غریب بچوں میں کپڑے، بستر اور کمبل تقسیم کئے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر شنیرا اکرم لکھتی ہیں کہ ہاں موسم اچھا ہے، امید ہے آپ سب لطف اندوز ہوں گے۔ لیکن یاد رکھیں کہ باہر سڑک پر یہ اتنا آرام دہ نہیں تھا۔ آج صبح سڑکیں ٹھنڈی اور گیلی تھیں اور سڑک کے کنارے عورتیں اور بچے بھیگے ہوئے تھے۔ صرف بستر اور کپڑے جو کہ بہت سے لوگوں کے پاس ہیں کل رات کی بارش سے بھیگے اور کیچڑ سے بھرے ہوئے تھے،‘‘۔

شنیرا اکرم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہیں میں یہ تصویریں تعریف کے لیے پوسٹ نہیں کر رہی ہوں، میں صرف رات کو گرم بستر پر سونے والے ہر شخص کو یاد دلا رہی ہوں کہ سردی کے مہینے سڑکوں پر رہنے والوں کے لیے بہت ساری پریشانیاں لاتے ہیں،‘‘۔

Image Source: Instagram

انہوں نے پھر لوگوں سے کہا کہ وہ ان کے حسن سلوک کی عکاسی کریں، امید کرتے ہیں کہ لوگ “جو بھی کمبل، تولیے، جمپر، ہوڈیز، سکارف، پرانا بستر، اور موزے جو آپ کے پاس ہیں، وہ نکال کر ضرورت مندوں کو دے دیں گے۔”

اس دوران شنیرا اکرم نے نہ صرف لوگوں کو عطیہ کرنے کی ترغیب دی بلکہ ایک ایسے وقت اور جگہ کی بھی نشاندہی کی جہاں عطیہ دینا آسان ہے۔ لہذا “اگر آپ صبح 7 بجے کے قریب جائیں گے تو آپ سڑک کے کناروں، پلوں کے نیچے، جھاڑیوں میں، ساحل سمندر پر، ریت کے ٹیلوں پر، چوراہوں پر، خالی پلاٹوں میں کمبلوں کے نیچے اور دکانوں کے پیچھے ضرورت مند لوگوں کو دیکھ سکیں گے۔ “

Image Source: Instagram

سماجی ورکر نے پیغام کے اختتام پر کراچی کے رہائشیوں سے جذباتی درخواست کا اظہار کیا کہ “اپنا کام کریں اور لوگوں کو نمونیا، ہائپر تھرمیا، یا اس سے بھی خراب بیماریوں سے بچائیں”۔

شنیرا اکرم کو سوشل میڈیا پر اس پوسٹ پر ہمیشہ کی طرح لوگوں سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے، لوگ ان کی خدمات اور جذبے پر ناصرف انہیں سراہا رہے ہیں بلکہ وعدے کر رہے ہیں کہ وہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، تاکہ دکھی انسانیت کی مدد کرسکیں اور مشکلات میں کمی لیکر آئیں۔

مزید پڑھیں: تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟ منال و احسن سے سوال

قبل ازیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کچھ عرصہ قبل ساحل پر کوڑے کے ساتھ استعمال شدہ سرنجوں اور ہسپتال کے فضلے کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں تو ہر طرف ایک شور مچ گیا اور حکومتی سطح پر اعلانات کیے گئے کہ ساحل کو صاف کیا جائے گا اس کے بعد ساحل سمندر کی صفائی بھی کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago