ٹوئیٹر پر فحش ویڈیو میں نہیں لائیک کی ۔ وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار فاسٹ باؤلر وقار یونس، جن کی اپنے کرکٹنگ دور میں وجہ شہرت تھی کہ انہوں نے اپنی برق رفتار ریورسوئنگ سے بڑے بڑے بلے بازوں کے پچ پر پسینے چھڑوائے۔البتہ اپنی تیز رفتار گیند سے سب کو پریشان کرنے والےوقار یونس صاحب ان دنوں سوشل میڈیا کو لیکر ہیں کافی پریشان ۔ کہتے ہیں اب سوشل میڈیا سے خود کو دور رکھوں گا۔

یہ ماجرا یہ ہے کہ سابق کپتان وقار یونس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غیر اخلاقی اور فحاش ویڈیو لائیک کی گئی۔ گویا سوشل میڈیا پر تو کوئی بھونچال آگیا ہو۔ ٹوئیٹر پر ایک طرف تو وقار یونس کے نام سے ٹرینڈ گردش ہوا تو دوسری مختلف اقسام کی میم بھی بنتی رہیں۔ اگرچہ اس واقعے سے وقار یونس کی صرف ساکھ متاثر ہوئی بلکہ اس سے ان کو کافی شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

البتہ وقار یونس کو جب اس بات کا علم ہوا، تو انہوں اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کی ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کوئی شخص ہے جو کافی بار پہلے بھی کوشش کر چکا ہے میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی۔

اس ویڈیو میں وقار یونس نے مزید بتایا کہ جب صبح میں نیند سے بیدار ہوا تو کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے نہایت ہی کسی بیہودہ ویڈیو کو لائیک کیا ہوا تھا۔ یہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک بات ہے۔ یہ حرکت میرے اور میری فیملی کے لئے بے انتہا تکلیف دے تھی۔

جاری کردہ ویڈیو پیغام میں وقار یونس نے ٹوئیٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ سوشل میڈیا میل جول اور رابطوں کو آسان کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے لیکن امید اس کے بالکل برعکس آئی آپ سب لوگ مجھے اب کبھی سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔ میرے لئے میرے گھر والے یا میری فیملی کہیں زیادہ عزیز ہیں۔ میں ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں جن کی اس واقعے سے دل آزاری ہوئی ہو۔

یاد رہے وقاریونس اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago