والدین کے پاس ملازمت! مگر کام کیا کرنا ہوگا؟

والدین کے پاس ملازمت! چین میں 40 سالہ خاتون نے اپنی نوکری چھوڑ کراپنے ہی والدین کے پاس کل وقتی بیٹی کی ملاز مت کرلی جس نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہی موضوع شروع کردیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق 40 سالہ نیان سابقہ 15 سال سے نوکری کررہی تھیں اورسال 2022 میں نیان پورا دن 24 گھنٹے آن کال رہتی تھیں جس سے وہ مسلسل ذہنی دباۇ کا شکار ہوگئی اور ان کی دماغی حالت کافی ابتر ہو گئی تھی۔
نیان کے والدین سے بیٹی کی یہ حالت زارجب دیکھی نہ گئی تو انہوں نے اپنی بیٹی سےکہا کہ تم اپنی نوکری کیوں نہیں چھوڑ دیتیں؟ ہم تمھاری مالی طور پر مدد کریں گے۔

image source: JeffToister


اس کے بعد نیان نے اپنی ملازمت ترک کرنے کا ارادہ کرلیا ، مذکورہ خاتون کے والدین نے انہیں4000 یوآن ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد نیان نے نوکری چھوڑی اور والدین کی فل ٹائم بیٹی بن گئی۔
مذید تفصیل کے مطابق اب یہ تھا کہ نیان کو اب رہائش کے مزید خرچے برداشت نہیں کرنے پڑیں گے اور پھر   کھانے پینے اور گھر کے سامان کے خرچےکی بھی کافی بچت ہوگی۔
اپنے والدین کے ساتھ جاب کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد نیان نے اپنے نوکری کو ’محبت سے بھرا ہوا‘ قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات پیشنگوئی


وہ سارا دن اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارتی ہے، وہ ان کے ساتھ صبح  گھریلو اشیاکی خریداری پر جاتی ہے اور ہر شام میں ان کے ساتھ رات کا کھانا بھی پکاتی ہے، جب ان کا دل چاہتا ہے تو وہ لوگ سیر پر بھی جاتے ہیں اور وہ سب ملکر روزانہ ڈانس بھی کرتے ہیں تاکہ وہ لوگ صحت مند رہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اور رضوان ایک ساتھ


البتہ نیان کے والدین اسے یہ کہہ کر مسلسل یقین دلاتے ہیں کہ اگر آپ کو کوئی معقول ملازمت مل جائے تو آپ اسے جوائن کرسکتی ہیں،اور اگر آپ جاب نہیں کرنا چاہتیں تو صرف گھر پر رہیں اور ہمارے ساتھ وقت گزاریں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago