دنیا بھر میں انتخابات سے جڑے چند دلچسپ اور حیران کن حقائق
یوں تو 2024 عالمی سطح پر انتخابات کا سال ہے مگر پاکستان میں ووٹرز 8 فروری کو اپنی پسند کے امیدواروں کا انتخاب ووٹ کے ذریعے کریں گے۔
اس سال پاکستان سمیت کم از کم 64 ممالک میں انتخابات ہوں گے اور دنیا کی 49 فیصد آبادی حق رائے دہی کا استعمال کرے گی۔
تو دنیا کے چند ممالک میں انتخابات سے جڑے چند دلچسپ حقائق کو جانیں۔
ویسے تو اس بار پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد جمعرات کو ہو رہا ہے مگر دنیا کے زیادہ تر خطوں میں الیکشن کے لیے اتوار کو ترجیح دی جاتی ہے۔
آسٹریلیا میں 18 سال سے زائد عمر کے ہر فرد پر قانون کے تحت وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔
اسی طرح برازیل، میکسیکو، پیرو، سنگاپور اور تھائی لینڈ سمیت کم از کم 22 ممالک میں لازمی ووٹنگ کا قانون نافذ ہے۔
برازیل میں 1988 ووٹ ڈالنے کے لیے اہل افراد کی کم از کم 16 سال ہے۔
اسی طرح آسٹریا، ارجنٹینا اور Nicaragua میں بھی 16 اور 17 سال کے نوجوان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
انڈونیشیا اور سوڈان میں 17 سال کے نوجوان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
جرمنی کی مخصوص ریاستوں میں 16 سال کے نوجوانوں کو بلدیاتی اور ریاستی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں 2014 میں ووٹنگ کے لیے اہل افراد کی کم از کم عمر 16 سال کی گئی تھی۔
ووٹ ڈالیں اپنا حق استعمال کریں ۔اداکاروں ،گلوکاروں اور کرکٹرز کی عوام سے اپیل
فرانس اور سویڈن ایسے ممالک ہیں جہاں لوگوں کو انتخابات سے قبل خود کو رجسٹر کرانے کی فکر نہیں ہوتی۔
ان ممالک کی حکومتوں کی جانب سے خودکار طور پر اہل ووٹرز کو رجسٹر کر لیا جاتا ہے۔
یورپی ملک ایسٹونیا میں لوگوں کو پولنگ اسٹیشنز کی لمبی قطاروں میں لگنے کی بجائے آن لائن ووٹ دینے کی سہولت حاصل ہے۔
وہاں 2023 کے پارلیمانی انتخابات میں 50 فیصد سے زائد افراد نے آن لائن ووٹنگ سسٹم کا فائدہ اٹھایا تھا۔
پاکستان میں 2018 کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 51 فیصد سے زائد تھی جو بہت زیادہ مثالی نہیں۔
مگر کچھ ممالک جیسے سویڈن (80.3 فیصد)، جنوبی کوریا (76.7 فیصد) اور آئس لینڈ (75.8 فیصد) میں ووٹنگ کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔
کولمبیا، یونان، بھارت اور چند دیگر ممالک میں ووٹرز کو none of the above یا مندرجہ ذیل میں سے کوئی نہیں کا آپشن بھی بیلٹ پیپر پر دیا جاتا ہے، تاکہ انتخابی امیدواروں سے ناراض افراد اپنی بھڑاس اس کے ذریعے نکال سکیں۔
نیوزی لینڈ میں میڈیا یا سوشل میڈیا کی کوریج انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے تو الیکشن کے دن ہر قسم کی انتخابی کوریج شام 7 بجے سے قبل غیر قانونی ہوتی ہے۔
سیاسی جماعتوں کو حکام کی جانب سے اکثر سوشل میڈیا پیجز ان پبلش (unpublish) کرنے کی ہدایت بھی کی جاتی ہے۔
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود امریکی خلا بازوں کو 1997 سے ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…