وہاڑی میں چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

ملک بھر میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کہیں ڈاکو سرِ راہ لوگوں سے موبائل چھین رہے ہیں تو کہیں بھاری مالیت کا سونا۔ افسوس کہ ان ملزمان نے مشہور ہستیوں کے مجسموں کو بھی نہیں بخشا۔

حال ہی میں صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کرلی۔ اس واقعے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو ارسال کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی، نئی عینک جلد مجسمے پر لگا دی جائے گی۔

Image Source: PID GOV. PK

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جا رہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Image Source: Geo TV

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں : برطانوی پارلیمنٹ کے باہر نصب گاندھی کا مجسمہ ہٹایا جائے۔ مظاہرین کا مطالبہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طور پر عینک لگانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ، اس واقعے پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک میں لگے پاکستانی مشہور ومعروف پاکستان ہاکی لیجنڈ ‘فلائنگ ہارس‘سمیع اللہ خان کے آبائی شہر بھاولپور میں نصب ہونے والے مجسمے سے ہاکی اسٹک اور بال چوری کرلی گئی۔ جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ یہی نہیں مجسمے کے ساتھ ایک شخص کی نازبیا حرکات وسکنات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago