ملک بھر میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کہیں ڈاکو سرِ راہ لوگوں سے موبائل چھین رہے ہیں تو کہیں بھاری مالیت کا سونا۔ افسوس کہ ان ملزمان نے مشہور ہستیوں کے مجسموں کو بھی نہیں بخشا۔
حال ہی میں صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کرلی۔ اس واقعے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو ارسال کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی، نئی عینک جلد مجسمے پر لگا دی جائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جا رہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں : برطانوی پارلیمنٹ کے باہر نصب گاندھی کا مجسمہ ہٹایا جائے۔ مظاہرین کا مطالبہ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طور پر عینک لگانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ، اس واقعے پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
یاد رہے کہ پچھلے دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک میں لگے پاکستانی مشہور ومعروف پاکستان ہاکی لیجنڈ ‘فلائنگ ہارس‘سمیع اللہ خان کے آبائی شہر بھاولپور میں نصب ہونے والے مجسمے سے ہاکی اسٹک اور بال چوری کرلی گئی۔ جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ یہی نہیں مجسمے کے ساتھ ایک شخص کی نازبیا حرکات وسکنات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…